دہلی:۔سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کی ٹیلی کام کمپنیوں پر ون ٹائم اسپیکٹرم چارج (OTSC) کے واجبات کی ادائیگی پر دوبارہ غور کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ تاہم سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ وہ ٹیلی کام ڈیپارٹمنٹ کے 40 ہزار کروڑ کے واجبات پر دوبارہ غور کرنے پر کوئی رائے ظاہر نہیں کررہی ہے۔ کیس کی اگلی سماعت 17 نومبر کو ہوگی۔ دراصل مرکزی حکومت ٹیلی کام کمپنیوں پر 40 ہزار کروڑ روپے کے او ٹی ایس سی واجبات پر دوبارہ غور کرنے پررضامند ہو گئی ہے۔ مرکزنے سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کیا ہے۔ مرکز نے ٹیلی کام کمپنیوں پر دباؤ کا حوالہ دیا ہے۔ اس میں 40 ہزار کروڑ کے واجبات پر دوبارہ غور کرنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن (ڈی او ٹی) نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ 40 ہزار کروڑ روپے کا او ٹی ایس سی ٹیلی کام کمپنیوں پرمالی بوجھ ڈالے گا۔ حکومتی اقدامات کے باوجود بیشتر ٹیلی کام کمپنیاں خسارے میں چل رہی ہیں۔ سیکٹردباؤمیں ہے۔بینکوں نے خبردار کیا ہے کہ یہ حالات کمپنیوں کے ڈوبنے ، مسابقت میں کمی اور اجارہ داری کا باعث بن سکتے ہیں۔
