چنگیری ابھیردی ہوراٹا سمیتی کی جانب سےاسسٹنٹ کمشنر دفتر کی مانگ

اسٹیٹ نیوز

چنگیری:۔داونگیرے ضلع میں شامل ہونالی کی با نسبت محکمہ محصولات اسسٹنٹ دفتر کی چنگیری تعلق کو زیادہ ضرورت رہتے ہوئے ہفتہ میں کم از کم تین دن کام کرنے کے احکامات دئے جائیں۔ ہونالی کی با نسبت 61 گرام پنچایت پر مشتمل چنگیری تعلق جہاں سے ہونالی کے لئے سفر کی سہولیات بھی کم ہی ہے،چنگیری کی عوام کی سہولت کیلئےاسسٹنٹ کمشنر دفتر ضروری ہے۔ اسی لئے آج اڈوکیٹس یونین چنگیری ،ریتہ سنگھا دیگر مختلف تنظیموں کی جانب سے بذریعہ تحصیلدار ضلع ڈپٹی کمشنر ایک یاداشت پیش کی گئی ۔اس موقع پر،اڈوکیٹ دھننجئے، اڈوکیٹ بابو،سابق تعلق پنچایت ممبر عثمان شریف ، ہنے باگی ذبیع اُللہ،غوث پیر ، محمد تنویر وغیرہ شریک رہے۔