میسور: سڑک حادثے میں 10 افراد ہلاک  ; لواحقین کو 2لاکھ روپئے معاوضہ دینے وزیر اعلیٰ کا اعلان

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
میسور: کرناٹک کے میسور ضلع کے ٹی نرسی پور تعلقہ کے کوروبورو گاؤں میں ایک نجی بس اور ایک کار کے درمیان ہوئے حادثے میں   10 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ یہ حادثہ پیر کی دوپہر کو پیش آیا ہے۔ حادثہ کولیگال-ٹی نرسی پور مین روڈ پر ایک انووا کار اور ایک پرائیویٹ بس کے درمیان پیش آیا اور یہ معلوم ہوا ہے کہ تمام مرنے والوں کا تعلق بیلاری سے ہے۔ شدید زخمیوں کو میسور کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جناردھن، ششی کمار اور پونیتھ شدید زخمی ہیں اور ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔ بیلاری ضلع کے کل 13 لوگ 27 تاریخ کو میسور کو گھومنے آئے تھے۔ واپسی کے وقت یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ حادثے کی اطلاع پاکر پولیس کے اعلیٰ حکام موقع پر پہنچے چکے ہیں۔چیف منسٹر سدارامیا نے میسور ضلع کے ٹی نرسی پور تعلقہ کے کوروبورو گاؤں کے قریب کار اور ایک پرائیویٹ بس کے درمیان حادثہ میں مرنے والوں کے لواحقین کو فی کس 2 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے اس بارے میں ٹویٹ کیا ہے مجھے یہ خبر سن کر دکھ ہوا کہ میسور ضلع کے ٹی نرسی پور کے قریب ایک حادثے میں 10 لوگوں کی موت ہو گئی۔ مرحوم کی روح کو سکون ملے۔ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے ہر ایک کو 2 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے گا۔ میں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کے لیے مناسب علاج کا بندوبست کیا جائے۔