داونگیرے :۔کے پی سی سی اقلیتی چیرمن نامزد ہونے کے بعد ضمنی انتخابات میں ہانگل سندگی میں پارٹی کی جیت کیلئے دورےکے بعد بیدر گلبرگہ اور بیجاپور دورےسے واپسی کے بعد سابق رکنِ کونسل نو منتخب کے پی سی سی اقلیتی چیرمن کے عبدالجبار نےپریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہاکہ ملک کے موجودہ حالات کے مد نظر سکیولر ووٹروں کی ذرہ سی غفلت عوام و ملک کے مفادات کے خلاف زہرقاتل ثابت ہوسکتی ہے،فرقہ پرست طاقتوں کے ذریعہ اقتدار پر قبضہ ملک کی معیشت کی کمر توڑ کر جو رکھ دی گئی، مہنگائی آسمان سے باتیں کرنے لگی ،کسان نو مہینوں سے اپنے حقوق کی بازیابی کیلئے جہدِمسلسل میں مصروف حکومت ہے کہ جس کے نہ کان ہیں نہ ہی زُبان ۔اُلٹا حکومت میں شامل ایک وزیر کے بیٹے نے کسانوں پر اپنی کار چلا کر یہ ثابت کردیا کہ ملک میں عوام کی جان و مال کی اہلِ اقتدار کے نزدیک کیا اہمیت ہے،علاوہ اس کے بے روزگاری عام ہوتی جارہی ہے، پچھلے دو سال سے جو حالت ہے عام لوگوں کی دور کی بات کھاتے پیتے لوگوں کی بھی مشکلیں کچھ کم نہیں ،بدعنوانی عروج پر ملک کا تعلیم یافتہ نوجوان طبقہ بے روزگاری کا شکار، حکومت تمام شعبہ جات کو نجی کرنے کے درپے ملک کی مرکزی حکومت نے کمر کس لی، اپوزیشن کے لاکھ مخالفت کے باوجود حکومت اپنی من مانیوں سے پیچھے ہٹنے کے موڑ میں نظر نہیں آتی ایک جمہوری ملک میں جمہوری طرز پر عوامی رائے سے منتخب حکومت کا رویہ جمہوریت کی دھجیاں بکھیرتا جارہا ہے ،ایسے ماحول میں ضمنی انتخابات کے ذریعہ حکومت کوآئینہ دکھانے کا ایک حسین موقع ہونا چاہیئے ،مگر اپنے آپ کو سکیولر کا لبادہ اوڑھے سیاسی پارٹی سکیولر ووٹروں کو گمراہ کرنے کے درپہ ہے ،عوام کو چاہیئے کہ فرقہ پرستوں کی سازشین ایک طرف تو دوسری طرف خود کو سکیولر کہلانے والی سیاسی پارٹیوں کی سازشین ان حالات میں سکیولر ووٹرس کی بڑی ذمہ داری ہونی چاہیے کہ ہر سازش کو ناکام بنائے ملک کی ترقی روزگار کے مسائل تعلیم یافتہ نوجوانوں کے مسائل کسانوں کے
مسائل پیٹرول ڈیزل اور پکوان گیس کے ساتھ ساتھ روزمرہ کھانے پینے کی چیزون کی قیمتیں بھی آسمان چھونے لگی ان تما م مسائل کی پرواہ کئے بغیر لوگوں میں ذات پات اُونچ نیچ مند ر مسجد گردوارہ کے نام پر عوام کے دلوں میں زہر گھولتے ہوئے "پھوٹ ڈالو حکومت کرو” کی پالیسی پر عمل پیرا بھاچپا حکومت کی اقتدار سے بے دخلی میں ہی ملک کی ترقی اور تمام مسائل کا حل پوشیدہ ہے، ایسے ماحول میں ضمنی انتخابات میں بھاچپا کو شکست دینے کے لئے کانگریس کا ساتھ ضروری ہے، جمہوریت کی بقاء ملک کی ترقی روزگار مہنگائی پر قابو پاتے ہوئے پھر سے گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ بھارت ہم سب کا پیارا وطن ثابت ہو ،لہذاء سکیولر ووٹران ضمنی الیکشن میں پورے احتیاط سے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں ۔عبدالجبار نے مزید بتایا کہ ہانگل ،سندگی،بیدر ، بیجاپور، بیلگام کے دورے کے موقع پر بیلگام میں ارباز نامی ایک لڑکے کافرقہ پرست شرپسند عناصر کے ذریعہ ہوئے قتل پر ارباز کی والدہ سے بھی تعزیت کرتے ہوئے انصاف دلانے اور خاطیوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کانگریس پارٹی اور بالخصوص اقلیتی شعبہ اور ملک کے انصاف پسند عوام کے ساتھ ہونے کی یقین دہانی کراتے ہوئے بتایا کہ اس طرح کے معاملات کی جانکاری کے پی سی سی شعبہ اقلیت کی جانب سے ‘اے آئی سی سی صدرسونیا گاندھی،سابق اے آئی سی سی صدر راہل گاندھی،پرینکا گاندھی ،اے ائی سی سی اقلیتی صدر عمران پرتاپ گڑی تک پورے احتیاط سے گوش گذار کی جائیگی ۔ریاست میں کے پی سی سی صدر ڈی کے شیوکمار اور ریاستی اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر سدارامیا ایسے معاملات سے پوری خبر رکھے ہوئے ہیں اور مناسب کاروائی کے لئے افسران پر اپنا دباؤ بنائے ہوئے ہیں آیندہ ایساء کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما نا ہونے پائے، قو م کے نوجوانوں سے بھی گذارش ہے حالات کو سمجھ کر چلنے کی کوشش کریں ،جذبات میں آکر اُٹھایا گیا ایک نوجوان کا قدم پیچھے کتنے مسائل چھوڑ جاتا ہے اس کا احساس ہو۔ نوجوان بہتر روزگار اور اپنی اولاد کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنے والدین کی خدمت پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں اپنے کسی بھی فعل سے کسی بھی شرپسند کو کسی قسم کا موقع فراہم نا کریں۔ اس موقع پر سابق ضلع وقف مشاورتی کمیٹی چیرمن سراج احمد ،باشاہ پہلوان ، بیلگام میں ارباز کی والدہ سے ملاقات پر عبدالجبار کے ہمراہ عمران تپکیر،عبدالغفارگھی والا،ناصر پٹھان وغیرہ شریک رہے۔
