کرناٹک میں کووڈ ایمرجنسی نافذ کرنے ویلفیر پارٹی کا مطالبہ

اسٹیٹ نیوز ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
ایڈوکیٹ طاہر حسین ۔ڈبلیو پی آئی، ریاستی صدر

کرناٹک میں کووڈ ایمرجنسی نافذ کرنے ویلفیر پارٹی کا مطالبہ
بنگلور : ریاست میں فوری طور پر کووڈ ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے متاثرین کو مفت علاج کی سہولت فراہم کرنے کامطالبہ ویلفیر پارٹی آف انڈیا کے ریاستی صدر ایڈوکیٹ طاہر حسین نے کیا ہے ۔انہوں نے اپنے اخباری اعلامیہ میں بتایا ہے کہ کووڈکے مریض بستر نہ ہونے کی وجہ سے اسپتالوں سے باہر ہورہے ہیں یہ قابل تشویش بات ہے ۔
کووڈ کی دوسری لہر پر قابو پانے کے لئے ریاستی حکومت نے زیادہ تیاریاں اور احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کئے، اس وجہ سے نجی اسپتال علاج کے نام پر عوام کو لوٹ رہے ہیں ۔
مزید انہوں نے بتایا کہ کووڈ کی پہلا ویکسین لینے والوں کو دوسرا ویکسن دینے کے لئے قلت پیش نہ آئے اس طرح کی سہولت فراہم کی جائے ۔ تمام اسپتالوں میں آدھے سے زیادہ بستروں کو کووڈ کے لئے مختص کئے جائیں ۔اگلے 6ماہ تک کووڈ کے لئے حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں، بی پی یل کارڈ کے صارفین کو ماہانہ 10 ہزار روپے کی امداد اور دس ہزار روپے کا اناج فی کس دیا جائے ۔
ضروری خدمات کو چھوڑ کر دیگر تمام کارخانوں اور فیکٹریوں کو بند کرتے ہوئے ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ چھٹی دی جائے ۔ فصلوں کو تائیدی رقم بھی دی جائے اسکے لئے حکومت اقدامات اٹھائے ۔
مزید انہوں نے مطالبہ کیا کہ کووڈ کے احتیاطی تدابیر کے تحت روز گار تحفظ منصوبہ رائج کیا جائے اور بزرگ شہری جنکا کوئی نہیں انکی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں غذا دی جائے ۔