شیموگہ: ۔ضلع میں کورونا ویکسین کی قلت نہیں ہے۔اس بات کی وضاحت وزیر برائے دیہی ترقیات وپنچایت راج کے ایس ایشورپا نے کیا ہے۔ انہوں نےآج ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں کوویڈ 19 کنٹرول سے متعلق ایک اجلاس منعقد کیا اور بعد میں صحافیوں کو بتایا کہ ضلع کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ 7 لاکھ ویکسین کی ضرورت ہے اور 257 مراکز ویکسینیشن دینے کا عمل جاری ہے۔ موقع پر رجسٹر کر کے ویکسین لی جاسکتی ہے۔ یہاں آن لائن کے ذریعہ رجسٹریشن کرتے ہوئے مقررہ مراکز میںویکسین حاصل کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ موقع پر اندراج کرنے والے ویکسینیشن مراکز میں اگر ویکسین دستیاب نہیں ہےتو اگلے دن آنے کی اطلاع دی جاتی ہے۔ ویکسین اس وقت موجود ہے تو اسی وقت دی جائیگی۔جملہ طور پر کہا جائےتو پورے ضلع میں کورونا ویکسینیشن کی کہیں بھی قلت ہونے کی معلومات نہیں ملی ہے۔ 12 نجی اسپتالوں سمیت257 مراکز میں کورونا کی ویکسین دستیاب ہے۔اسپتالوں میں کورونا انفیکشن کے علاج کیلئے تمام تیاریاں عمل میں ہیں۔ اس سے قبل داونگیرہ اور چکمگلور ضلع کے لوگوں نے بھی یہاں کے کوویڈ اسپتال میں علاج کروایا ہےاور انہیں اطمینان بھی حاصل ہواہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میں کوروناکی دوسری لہر کا سامنا کرنے کیلئےتمام انتظامات کردیئے گئے ہیں۔ کوویڈ اسپتالوں میں تمام ضروری انتظام وسہولیات کا انتظام کرلیا گیا ہےاور ویکسین سنٹرس میں بھی ویکسین دستیاب ہے۔ تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ کورونا وائرس سے بچنے کیلئےڈاکٹرس، ضلع انتظامیہ، سمیت تمام لوگ سرگرم ہیں ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کے بی شیوکمار ، ضلع پنچایت سی ای او ویشالی موجود تھیں۔
