رمضان میں وقف چیرمین غنی کا ہنگامہ،اڈمنسٹریٹر کو چارج دلوانے کیلئے بلائی پولیس بٹالین

اسٹیٹ نیوز ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر نمایاں

شیموگہ:۔رمضان المبارک کے مہینے میںجہاں مسلمان امن وسکون کا دامن تھامے رہتاہے،وہیں کچھ لوگ عہدوں او ر اقتدارکی خاطر قوم کو لڑانے کا کام بھی کررہے ہیں۔انہیں میں سے شیموگہ ضلع وقف مشاورتی کمیٹی کا چیرمین بھی ہیں جو رمضان کے مہینے میں مسلمانوں کو لڑانے کا کام کررہے ہیں۔آج شیموگہ ضلع کے ساگر تعلقہ کی مجلس منتظیمہ کمیٹی جومرکزی کمیٹی بھی کہلاتی ہے،اُس کے اڈمنسٹریٹر کی تقرری کیلئے نہ صرف قانون کو پامال کیاہے بلکہ پولیس کی پوری فورس کو لاکر یہاں کے مسلمانوںمیں نفرت کا بیج بونے کی کوشش کی ہے۔ساگر مجلس منتظیمہ کمیٹی کی معیاد ختم ہونے کے بعد وہاں سرازنو کمیٹی کی تشکیل کیلئے پیش رفت کی گئی تھی لیکن وقف چیرمین عبدالغنی کی تنگ نظریاتی سوچ کی وجہ سے یہاں کمیٹی کی تشکیل ممکن نہیں ہوپائی۔اس کے بعد انہوںنے اڈمنسٹریٹرکی تقرری کیلئے پہل کی،مگر سابقہ کمیٹی کے کچھ لوگوںنے عدالت سے رجوع ہوتے ہوئے اسٹے آرڈر لیا اور پہلے جیسے حالات کو بحال رکھنے کیلئے احکامات جاری کروائے تھے،مگر ان تمام احکامات کونظرانداز کرتے ہوئے عبدالغنی نے آج ساگر کی آزاد مسجدمیں مجلس منتظیمہ کمیٹی کے دفترمیں پہنچ کر چارج لینے کی کوشش کی جس پر سابقہ کمیٹی نے قانون کا حوالہ دیا،مگر اس کی پرواہ نہ کرتے ہوئے عبدالغنی نے زبردستی پولیس کا سہارالیکر وہاں جمع ہونےو الے مسلمانوںپر لاٹھی چارج کروانے کی بھی کوشش کی۔بڑی تعداد میں پولیس اس طرح جمع ہوئی تھی کہ مانوکہ یہ جنگ کا میدان ہے۔عبدالغنی کی اس احمقانہ حرکت پر ساگرکی عوام نے انہیں خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ریاستی وقف بورڈکی لاپرواہی اور عبدالغنی کی پشت پناہی کی وجہ سے آج یہ حالات رونما ہوئے ہیں۔عوام کا کہناہے کہ غنی ہٹائو وقف بورڈ بچائو کا نعرہ لگانے کیلئے عوام مجبور ہوگئےہیں۔