دہلی:۔چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمن نے بدھ کو کہا کہ کورونا وائرس کی اومیکرون شکل ایک خاموش قاتل ہے اور اس کے انفیکشن سے صحت یاب ہونے میں کافی وقت لگتا ہے۔یہ تبصرہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن (ایس سی بی اے) کے صدر اور سینئر ایڈوکیٹ وکاس سنگھ نے عدالت عظمیٰ پر زور دیا کہ وہ عدالت میں لوگوں کی موجودگی میں مقدمات کی سماعت مکمل طور پر شروع کرے۔سی جے آئی نے کہا کہ اب انفیکشن کے معاملات میں 15000 کا اضافہ ہوا ہے۔سنگھ نے کہاکہ یہ اومیکرون کی نوعیت ہے، یہ پہلے سے ہلکی شکل ہے۔تاہم، سی جے آئی نے کہا کہ وہ پہلی لہر کے دوران چار دنوں میں ٹھیک ہو گئے تھے لیکن تیسری لہر میں صحت یاب ہونے میں کافی وقت لگ رہا ہے۔جسٹس رمن نے کہا کہ یہ خاموش قاتل ہے،میں پہلی لہر میں متاثر ہوا تھا لیکن چار دن میں ٹھیک ہوگیا لیکن اب اس لہر میں 25 دن ہوچکے ہیں اور میں ابھی تک اس سے صحت یاب نہیں ہوسکا۔ایس سی بی اے کے صدر نے کہاکہ آپ اس معاملے میں بدقسمت رہے ہیں لیکن لوگ ٹھیک ہو رہے ہیں۔ اس پر سی جے آئی نے کہاکہ ہم دیکھیں گے۔
