سیاسی جلسوں سے کوئی مسئلہ نہیں،نیا نوٹیفکیشن جاری،مذہبی اجلاس پرلگی پابندی
بنگلورو:۔ کرناٹکا حکومت کی آج شام کورونا کو لیکر نئے احکامات جاری کئے گئے ہیں،جس کے مطابق کورونا کی روک تھام کیلئےنئے قوانین کی تشکیل دی گئی ہے۔نئے قوانین کے مطابق کورونا کی وباء کو روکنے کیلئے مذہبی رسومات،سرگرمیوںاور اجلاس پر پابندی تو لگائی ہے،البتہ سیاسی جلسوں پر کسی بھی طرح کی پابندی نہیں ہے۔محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری کردہ ضوابط کے مطابق سیاسی اجلاس کے انعقاد کیلئے کوئی پابندی نہیں رہے گی،البتہ سماجی سرگرمیوںکیلئے سوشیل ڈسٹنس کا اہتمام کرتے ہوئے جلسوں کا اہتمام کیاجاسکتاہے،اسی طرح سے شادی بیاہ میں 100افرادکی شرکت کو ہی حد بنائی گئی ہے اور اگر کھلے شادی محل میں میدان میں شادی کی جاتی ہے تو200 لوگوںکی شرکت کو اجازت دی گئی ہے۔جنم دن اور دیگر اجلاس کیلئے50 افراد کی شرکت کی گنجائش ہےاور اگرچہ بند کمرے میں یا ہال میں تقریب منعقدکی جارہی ہے تو25 لوگ شریک ہوسکتے ہیں۔اسی طرح سے انتقال کے موقع پر50 لوگوں کو ہی شرکت کی گنجائش ہوگی،البتہ تجہیز و تدفین کیلئے25 لوگوںکی شرکت کی گنجائش ہے۔حکومت کی طرف سے اس طرح کی پیش رفت کئے جانے پر عام لوگوںمیں بے چینی پائین جارہی ہے اورعوام کا سوال ہے کہ آخر کس بنیاد پر یہ حماقتیں ہورہی ہیں۔سیاست کو صحت کے معاملے سے دور کیوں رکھا جارہاہے،یہ سوال پیدا ہورہاہے۔ایک طرف حکومت شاپنگ مائول،الیکشن کی سرگرمیاں سب کھلے عام کررہی ہے تو دوسری جانب خود کوویڈ سے بچنے کیلئےنئے نئے قوانین کو تشکیل دیکر عام لوگوں کو حراساں کررہی ہے۔
