دہلی:۔ سپریم کورٹ نے یو اے پی اے سے متعلق معاملے میں کیرالہ کے دو طالب علموں کو بڑی راحت دی ہے۔ عدالت نے صحافت کے طالب علم دھواہا فضل کی ضمانت منظور کر لی ہے۔جبکہ قانون کے ایک دیگر طالب علم ایلن شعیب کی ضمانت برقرار رکھی ہے۔ دونوں طالب علموں کو یو اے پی اے کے تحت نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) سے الزامات کا سامنا ہے اور وہ ماؤنوازوں سے مبینہ تعلق کی تحقیقات کا سامنا کررہے ہیںجسٹس اجے رستوگی اور جسٹس اے ایس اوکا کی بنچ نے 23 ستمبر کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ قبل ازیں عدالت نے کیرالہ ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی قومی تحقیقاتی ایجنسی کی طرف سے دائر درخواست پر نوٹس جاری کیا تھا۔جسٹس یو یو للت اور اجے رستوگی کی بنچ نے ایلن شعیب کے شریک ملزم جرنلزم کے طالب علم دھواہا فضل کی طرف سے دائر درخواست کے ساتھ درخواست کو ٹیگ کیا، جس میں خصوصی این آئی اے عدالت کے ذریعے منظور کردہ کیرالہ ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کیا گیا تھا۔ ضمانت منسوخ کر دی گئی تھی۔درخواستیں کیرالہ ہائی کورٹ کے اس سال 4 جنوری کو سنائے گئے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی ہیں۔
