سال 2021 میں کرناٹک بن چکا ہے چراپونجی ، پچھلے سال سے ہورہی ہے بارش

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ :سال 2020۔21 کے درمیان جسطرح سے بارش ہوئی ہےاس سے کرناٹکا کے لوگ یہ محسوس کررہے ہیں کہ کیا کرناٹک اب چراپونجی بن چکا ہے۔ عام طور پرکرناٹک میں مانسون جولائی کے آخری ہفتے سے لیکراکتوبر کے تیسرے ہفتے تک درج کیا جاتا ہے ۔ لیکن سال 2020 کے جولائی سے شروع ہونے والی بارش ہر مہینے برس رہی ہے اورامسال کرناٹک کے لوگوں نے جملہ 10 مہینوں تک مانسون کو جھیلا ہے اوراب بھی شدید بارشوں کی اطلاعات محکمہ موسمیات کی جانب سے دی جارہی ہیں۔ کرناٹک کے مغربی گھاٹیوں کو چھوڑ کر ریاست میں اورکہیں سال بھر بارش درج نہیں کی جاتی ۔ لیکن امسال تمام ریکارڈس ٹوٹتے ہی جارہے ہیں۔ اس ایک سال میںتین الگ الگ طوفانوں کا سامنا کرناپڑا ہے۔ شاہین ، گلاب اور تائوکتےجیسے طوفانوں کی وجہ سے ریاست میں مسلسل بارشیں ہورہی ہیں یا کم ازکم ہرمہینے کے 15 دن تو بارش ہوہی رہی ہے۔ ایک طرف اس بارش کو طوفان کا اثر ماناجارہا ہے تو دوسری طرف عالمی سطح پر ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سےبارشوں کے ہونے کی بات سامنے آئی ہے۔