یادگیر میں خوفناک سڑک حادثہ: 5 ہلاک، 13 زخمی

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
یادگیر۔ کرناٹک کے یادگیری ضلع میں منگل کو ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ تیز رفتار کار کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 13 شدید زخمی ہوگئے۔ یادگیر کے ڈپٹی ایس پی نے بتایا کہ حادثہ بالی چکرا کے قریب پیش آیا۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے تمام افراد آندھرا پردیش کے نندیال ضلع کے ویلاگوڈو گاؤں کے رہنے والے تھے۔ یہ سبھی خواجہ بندنواز کے عرس میں شرکت کے لیے کرناٹک کے گلبرگہ جا رہے تھے۔پولیس کے مطابق حادثہ منگل کی صبح 4 بجے پیش آیا۔ جب 18 افراد کو لے جانے والی کروزر گاڑی ٹرک سے ٹکرا گئی۔ خوفناک سڑک حادثہ کی اطلاع ملتے ہی یادگیر کے ڈپٹی ایس پی بسویشور اور سیدا پور کے پولیس انسپکٹر نے جائے حادثہ کا دورہ کیا۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے رائچور انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت اب مستحکم بتائی جاتی ہے۔