دلالوں کی مداخلت حد سے تجاوز کرگئی ہے: انسانی حقوق سمیتی کا احتجاج

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
بھدراوتی : تعلقہ پنچایت دفترکےاحاطے میں انسانی حقوق سمیتی کی جانب سے درمیانی افراد اور رشوت کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔ انسانی حقوق سمیتی کے صدر شری بی ین راجونے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے مضافات میں واقع گنجان مسلم آبادی والاگاوں دھڑم کٹہ جہاںپر تعلقہ پنچایت و دیگر سرکاری دفتروں میںدلالوں مداخلت حد سے تجاوز کرگئی ہے۔ ہر سرکاری کام کیلئے درمیانی افراد سمیت افسران کو رشوت دینا پڑتاہے، بغیر رشوت کے کوئی کام نہیں ہوتا، درمیانی افراد کی مداخلت حد سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔انہوں نے ضلع کمشنر اور تعلقہ تحصیلدار پر الزام عائدکرتے ہوئےکہا کے مطلوبہ منتظمین ان درمیانی افراد کی مداخلت کو روک نہیں لگا رہے ہیں ، فوری اس ضمن میں کڑے اقدامات آٹھاکر یہاں کی عوام کو راحت پہنچائے۔ اس موقع پر ڈی ا یس ا یس کے لیڈران سمیت عام آدمی پارٹی کے ضلع صدر روی کمار ، ممبر ابراہیم اور انسانی حقوق سمیتی کے چیف سکریٹری اکرم خان، جے ڈی یس کے تعلقہ صدر ایم کرونا مورتی اور دیگر لیڈران موجود تھے۔