بنگلورو:۔ کرناٹک اسمبلی انتخابات کیلئے سبھی 224 سیٹوں پر ووٹنگ کا عمل ختم ہوچکا ہے اور نتائج 13 مئی کو اعلان کئے جائینگے ۔ تاہم اس سے پہلے مختلف ایجنسیوں کے ذریعہ ایگزٹ پولز آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔ زیادہ تر ایگزٹ پولز میں کانگریس اور بی جے پی کے درمیان کانٹے کی ٹکر دیکھنے کو مل رہی ہے ۔ وہیں جے ڈی ایس کنگ میکر بن کر ابھر سکتی ہے ۔میاٹریز کے ایگزٹ پول کے مطابق کرناٹک اسمبلی الیکشن میں کانگریس سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھر سکتی ہے اور اس کو 103 سے 118 سیٹیں ملنے کا امکان ہے جبکہ بی جے پی کو 79 سے 94 سیٹیں ملنے کی امید ہے ۔ ایگزٹ پول کے مطابق جے ڈی ایس کو 25 سے 33 سیٹیں مل سکتی ہے ۔ اس کے علاوہ دیگر کے کھاتے میں دو سے پانچ سیٹیں جاسکتی ہیں ۔ریپبلک ٹی وی اور پی مارک کے ذریعہ جاری کرناٹک الیکشن ایگزٹ پول میں معلق اسمبلی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس میں حکمراں بی جے پی کو 85-100، کانگریس کو 94-108، جے ڈی ایس کو 24-32، جبکہ دیگر کو 2 سے 6 نشستیں ملنے کی امید ہے۔ٹی وی9کے ایگزٹ پول نے بھی معلق اسمبلی کی پیشین گوئی کی ہے۔ ایگزٹ پول مطابق بی جے پی: 88 سے 98 سیٹیں، کانگریس: 99 سے 109 سیٹیں، جب کہ جے ڈی (ایس): 21 سے 26 سیٹیں حاصل کرتی نظر آ رہی ہیں۔پول اسٹارٹ پول کے نتائج کے مطابق کرناٹک میں بی جے پی کو 88-98 سیٹیں ملیں گی، جبکہ کانگریس کو 99-109 سیٹیں ملنے کی امید ہے۔ وہیں جے ڈی ایس کو 21-26 اور دیگر کو تقریباً 4 سیٹیں مل سکتی ہیں ۔
