بھدراوتی:شادی بیاہ کی تقریب کو گئے ہوئے بھدراوتی تعلقہ ہوساہلی گائوں کے 21 لوگوں میں کورونا کے وائرس کے پائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔اس سے بھدراوتی تعلقے میں خوف کا ماحول رونما ہوا ہے۔ حال ہی میں ہولے ہنور گائوں کے قریب ننجونڈیشور مندر میں ہونے والی ایک شادی کی تقریب میں ہوساہلی گائوں سے قریب 200 سے زائد لوگوں نے شرکت کی تھی۔ دودن بعد کچھ لوگوں میں بخار، سردی، کھانسی کی علامتیں نظرآنے لگیںجس کے پیش نظر جب مریضوں کی جانچ کی گئی تو 3 افراد میں کورونا مثبت پایا گیا۔ لہٰذا شادی کوگئے ہوئے 72 لوگوں کا لعاب کے نمونے اکٹھے کئے گئے تو ان میں 18 افراد میں کورونا وائرس کے مثبت پائے جانے کا خطرناک انکشاف ہواہے۔ متاثرین میں سے 8 افراد کو تعلقہ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ مزید 13 افرادکو عارضی طور پر ہوم کوارنٹائن کیا گیا ہے۔
