کارپوریشن کے صفائی کرمچاری پر شرپسندوں کی جانب سے حملہ

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔ شہر کے25 ویں وارڈ میں صفائی کرمچاری کارکن پرمقامی شرپسندوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے جس کے پیش نظر صفائی کارکن دیوراج کوشدید طور پرزخمی حالت میںمیگان اسپتال میں داخل کیاگیاہے،جس کے پیش نظر اپوزیشن لیڈر یمونا رنگے گوڑا اورکارپوریٹرایچ سی یوگیش نے زخمی کارکن سے اسپتال پہنچ کر ملاقات کی اورمتاثرہ کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔متاثرہ دیوارج نے اپنے ساتھ ہوئے حملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کارپوریشن نے پہلے ہی گندے اور خشک کچرے کو علیحدہ علیحدہ رکھنے کیلئے سبز اور نیلے رنگ کی بالٹیاں دی گئی ہیں اور کوڑے کو الگ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ لہٰذا شہر کےجے پی نگر کے ایک گھر میںجب یہ صفائی کرمچاری کوڑااکٹھا کرنے پہنچے تووہاں کےمقامی نےکوڑے کو بالٹی میں علیحدہ کرنے کے بجائے پلاسٹک کی تھیلی میں ڈال دیا۔ جس پردیوراج نے ان لوگوں سے درخواست کی کہ وہ کچرے کے دو تھیلے آج اور بقیہ کوڑا کل بالٹی میںرکھ کرہی دیں۔ اتنے میں ہی اس گھر کا لڑکا صفائی کرمچاریوں پر برس پڑا اورگالی گلوچ کرنے لگا، اتناہی نہیںکوڑا لے جانی والی گاڑی کا شیشہ بھی توڑ دیااوربعدازاں ڈرائیورپر حملہ کرنے لگا ۔اسی وقت کہیں سے آس پاس کے 15 لوگوں کا ایک گروپ جمع ہوا اوردیوارج پرحملہ آورہوکر شدید طور پر زخمی کردیا۔ فوری طور پر کارکنوں نےاپنے سینئرافسران کو اطلاع دی۔ ہیلتھ انسپکٹر نشا،اسپتال کے انسپکٹر مدکری نائک نے دیوراج اوردیگر کو میگان اسپتال پہنچایا۔ بعدازاںتنگا نگر اسٹیشن میں 7 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔اس موقع پر اپوزیشن لیڈر یمونا رنگے گوڑا، یوگیش، رنگے گوڑا اور رنگناتھ شامل تھے۔