پی یو سی سالِ دوم کے مڈ ٹرم امتحان 29 نومبر سے

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔کرناٹک میں محکمہ پری یونیورسٹی ایجوکیشن کرناٹک نے پی یو سی سالِ دوم کے مڈ ٹرم امتحان2021-22 کی تاریخوں کا اعلان کیا ہے۔ کرناٹک میں پی یو سی سالِ دوم 22-2021 کے مڈ ٹرم امتحان 29/ نومبر سے 10 دسمبر 2021 تک منعقد ہونگے ۔طلباء امتحان کی تاریخوں کو سرکاری ویب سائٹ pue.kar.nic.in پر دیکھ سکتے ہیں۔ٹائم ٹیبل کے مطابق 29/ نومبر سے کنڑ اپیپر کے ساتھ شروع ہوگا جو صبح کے سیشن میں لیا جائیگا۔ دوپہر کے سیشن میں تمل، تیلگو، ملیالم، مراٹھی،اردو ،عربی کے امتحانی پرچے ہوں گے۔ صبح کے سیشن کا وقت صبح 9 بجے سے 12:15 بجے تک اور دوپہر کا سیشن دوپہر 2 بجے سے شام15:5 بجے تک ہوگا۔طلباء کو مقررہ وقت سے کم از کم 30 منٹ پہلے امتحانی ہال پہنچنا ہوگا ۔ طلباء کو امتحانی مراکز میں ہال ٹکٹ 2022 لانالازمی ہےاس کے بغیر کسی طالب علم کو امتحانی ہال میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔