شیموگہ:قرض کو ادا کرنے سے انکار کرتے ہوئے دوست کا قتل کرنے والے ایک شخص کو یہاں کی فرسٹ اڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ نے مجرم کوعمر قید اور 50.2لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔مقتول گیراج روڈ کے رہائشی منجپا جی (43) بتایا گیااوراس شخص کا قتل کرنے والااسی کا دوست کلہلی ہُڈکو کا ساکن شری دھر (36) ہے۔ عدالت کے مطابق منجپا نے شری دھر کو 9 لاکھ روپے بطور قرض دیا تھااور بار بار رقم واپس کرنے کیلئے کہہ رہا تھا۔جس کی وجہ سے شری دھر نے منجپا کو 16 فروری 2014 کووینوبانگر پولیس اسٹیشن کے دائرے میں اے پی ایم سی کے پاس بلایااورچاقو سے وار کر کے اس کا قتل کر دیابعدازاں اس نے لاش کو تھیلے میں باندھ دیا اور ثبوت کو تباہ کر دیاتھا۔کوٹے سرکل انسپکٹرجئے راج اوردوڈپیٹے سرکل انسپکٹر ایس این شیوکمار کی ٹیم نے کیس کی تحقیقات کی تھی اور 20 فروری 2014 کوملزم کو حراست میں لیتے ہوئےچارج شیٹ داخل کی تھی۔ عدالتی کارروائی کے بعد عدالت نے اس شخص کو قصوروار ثابت کرتے ہوئے مجرم قرار دیا ہے اورقتل کے جرم میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج مانو نے مجرم کو عمر قید اور 2.50 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دیا ہے۔ حکومت کی جانب سے سرکاری وکیل جی مدھو نے وکالت کی ہے۔
