شیموگہ:۔سال 2021 میں شیموگہ ضلع کے مختلف تھانوں میںکل 518 چوری کی وارداتوں سے 623912147 روپیوں کا سرقہ کئے جانے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ اس میں جملہ طور پر 30359176 مالیت والی قیمتی اشیاء کا پتہ لگانے میں محکمہ پولیس نے کامیابی حاصل کی ہے۔ اس بات کی اطلاع ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ لکشمی پرساد نے کیا ہے۔ انہوں نے آج شہر کے ڈی اے آرہال میں چوری شدہ قیمتی مال کو انکے دعویداروں کے حوالے کرنے کے بعدصحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جملہ518 چوری کی وارداتیں6 ڈکیتی،54لوٹ، 151رابری سمیت جملہ231معاملوں کا پتہ لگایا گیا ہے۔ جس کی مالیت12210959 روپئےہے۔انہوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر 2کلو 879گرام سونے کے زیورات، 14394گرام چاندی کے زیورات،73 گاڑیاں،27 موبائل فون،6 مویشی، 39کیانٹل چاول، الیکٹرانک اشیاء اور دیگر اشیاء ضبط کی گئی ہیں۔ان تمام اشیاء کو شامل کرتے ہوئے مجموعی طور پر 30359000روپیوں کا مال حراست میں لئے جانے کی تفصیلات پیش کی گئی۔ مزید انہوں نے بتایا کہ ضلعی پولیس چوری کی وارداتوں پر فوری ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے متعدد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اوربروقت کارروائی کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی جارہی ہے ۔ حال ہی میںسپاری کی چوری کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیںجن میں اب تک مجموعی طور پر928 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ جن میں موبائل ڈکیتی جیسے معاملوں کی بھی نشاندہی کی جا رہی ہے۔چند ملزمان کو چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اس میں بیرونی ریاست کے ملزمان بھی شامل ہیں ۔چکامرڈی، بھدراوتی، شیموگہ سمیت جملہ 6 ڈکیتی کے معاملے وارداتوں میں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پورے ضلع میں 177موٹرسائیکلیں اور 4 وہیلر گاڑیوں کی چوریاں ہوئیں ہیںان میں 78معاملے حل کرلئے گئے ہیں۔اس موقع پر ایس پی لکشمی پرساد نے واضح کیا کہ پچھلے دنوں صفائی کارکنوں پرہوئے حملے کی واردات کے الزام میں 11 افرادمیں سے9 افرادکو گرفتار کیا گیا ہے۔ باقی ملزمان کا سراغ لگایا جارہا ہے ۔ اس موقع پرانہوں نے ڈکیتی اور دیگر وارداتوں پر اپنی طاقت سے بڑھ کر پولیس فورس کی خدمات کو سراہا اور پولیس ٹیم کو مبارکباد بھی دی ۔ ایڈیشنل ایس پی ڈاکٹر شیکھر، ڈی وائی ایس پی پرشانت منولی اور ایشور نائک سمیت سینئرپولیس افسران موجود تھے۔
