شیموگہ:۔شہرمیں آوارہ کُتوں کی بڑھتی ہوئی تعدادپر قابوپانے کیلئے جلدہی لائحہ عمل تیارکیاجائیگا۔مشن ڈاگ کے ذریعے سے آوارہ کُتوں کی نسبندی کی جائیگی،یہ کام ایک ہفتے میں شروع ہوگا۔اس بات کی اطلاع کاپوریشن کے کمشنر مائنا گوڈا نے دی ہے۔انہوں نے روزنامہ کو بات کرتے ہوئے بتایاکہ قانو ن کے مطابق ہر تین ماہ میں آوارہ کُتوں کی تعداد کاجائزہ لینا چاہیے لیکن بعض وجوہات کی بناء پر یہ گنتی ممکن نہیں ہوپائی،آبادی کے لحاظ سے دوفیصدہی آوارہ کُتوں کی تعدادہونی چاہیے،یعنی اس وقت شیموگہ میں چارلاکھ کی آبادی ہے تو اس کیلئے آٹھ ہزار کُتے ہوسکتے ہیں،لیکن اس وقت یہ اعدادکہیں زیادہ ہے۔ہر سال حکومت کی جانب سے انیمل برتھ کنٹرول(اے بی سی) کیلئے پانچ لاکھ روپئے دئیے جاتے ہیں اور اس رقم سے پانچ سوکُتوں کی نسبندی کی جاتی ہے۔مسلسل دو سے تین سال تک یہ سلسلہ جاری رکھاجائے تو آوارہ کُتوں کی تعدادمیں کمی آئیگی،اس لئے جلدہی اس کام کو شروع کیاجائیگا۔ واضح ہوکہ پچھلے دنوں بھدراوتی کے دھرم کٹے میں ایک بچے پر کُتوں نے حملہ کیاتھا جس کی وجہ سے بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہواتھا۔
