وزیر اعلیٰ اسپتال میں ،بی جے پی حکومت آئی سی یو میں:سدرامیا کا الزام

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

بنگلورو:۔کورونا سے بچنے کیلئے عوام کو قاعدے قانون اور ضوابط کی تشہیر کرنے کے علاوہ حکومت کیا کررہی ہے یہ سب سے بڑا سوال ہے،اس سلسلے میںوزیر اعلیٰ عوام کوجواب دیں کہ حکومت نے کیا اقدامات اٹھائے ہیں،ایک طرح سےریاست میں وزیر اعلیٰ اسپتال میں داخل ہوئے ہیں تودوسری طرف بی جے پی حکومت آئی سی یو میں داخل ہونے کے مانند ہے۔یہ اظہار سابق وزیر اعلیٰ سدرامیانے کیاہے۔انہوںنے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر بتایاکہ کوروناکی دوسری لہر کی وجہ سے حالات روزبروز بدتر ہوتے جارہے ہیں،وباء کو پھیلنے سے روکنے میں حکومت ناکام ہورہی ہےاور اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے نت نئے بہانے تلاش کررہی ہے۔کورونامریضوںکیلئے سرکاری اسپتالوںمیں بستر نہیں ہیں،نجی اسپتالوںمیں دوگنی قیمتیں وصول کی جارہی ہیں،جسے اداکرنا عام لوگوںکے بس میںنہیں،آکسیجن مناسب مقدارمیں دستیاب نہیں ہے،رمیڈیسورکی قلت ہے،وزیر اعلیٰ یڈی یورپا اسپتال میں ہیںاور حکومت آئی سی یو میں ہے۔پچھلے سال جب کوروناآیاتھا تو وہ غیر متوقع موقع تھا،لیکن ایک سال میں حکومت حالات سے نمٹنے کیلئے تیار ہوسکتی تھی،لیکن اس پر بھی توجہ نہیں دی گئی ہے،جس کی وجہ سےدوسری لہرمیںکئی اموات ہورہے ہیں۔