شیموگہ:۔شیموگہ دیہی علاقوں میں پچھلے کچھ دنوں سے ہورہی چوریوں کی وارداتوں کو روکنے میں آخرکار دیہی پولیس تھانے کے اہلکارکامیاب ہوئے ہیں۔دیہی پولیس تھانے کے اہلکاروں نے چوروں کو گرفتارکرتے ہوئے ان کے پاس سے15 گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں۔شیموگہ کے ہرگے کے ساکن سومناکے گھر کے سامنے کھڑی ہوئی ہیروہونڈا سپلنڈر2020 میں چوری ہوئی تھی،اس تعلق سے دیہی پولیس تھانے میں معاملہ درج کروایاگیاتھا۔مسلسل چوری کی وارداتوں سے تھانے میں شکایتیں درج ہورہی تھی،اس بنیاد پر پولیس نے تحقیقات کرتے ہوئےچوروں کو گرفتارکیاہے اور قریب15 موٹر بائک ضبط کئے ہیں۔
