کارپوریشن کےاپوزیشن ممبران نے میگان اسپتال کا جائزہ لیا

ڈ سٹرکٹ نیوز

شیموگہ :کویڈ19 کی دوسری لہر عروج پانے لگی ہے اس سے پہلے کے حالات بے قابو ہوجائیں ، قبل از ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کارپوریشن کے اپوزیشن پارٹی لیڈر یمونا رنگے گوڑانے میگان اسپتال کے ڈاکٹرو ںکو دی ہے۔ کوویڈ کے پیش نظر کانگریس پارٹی کے کارپوریشن نمائندوں کی ایک ٹیم کی جانب سے میگان اسپتال کے حالات کا جائزہ لیا گیا ۔ بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کوویڈ 19 متاثرین کی تعداد دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے۔ 100 سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں یہ سنگین بات ہے، میگان اسپتال میں بھی مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ یمونا رنگے گوڑانےڈسٹرکٹ سرجن شرینواس اورڈاکٹرشری دھر سے اپیل کی ہے کہ میگان اسپتال میں آکسیجن کی دستیابی سمیت ضروری بیداری اقدامات پہلے سے ہی تیار رکھیں۔ آکیسجن کی دستیابی، وینٹی لیٹر ، ادویات کی قلت محسوس نہ ہو اسکا انتظام ہونا چاہئے، نرسوں کی تعداد میں کمی ہے یہ معلومات ملی ہیں جلدازجلد نرسوں کی تقرر ی کرنے اورکویڈ مریضوں اورعام مریضوں کا علاج پڑوس کے وارڈوں میں رکھ کر علاج کروائے جانے کی شکایت موصول ہورہی ہے۔ ایسی شکایت دوبارہ نہیں ملنی چاہئے۔ کوویڈ مریضوں کا علاج علیحدہ وارڈ میں رکھ کرہی ہونا چاہئے۔ ڈسٹرکٹ سرجن ڈاکٹر شرینواس نے بتایا کہ متاثرہ افراد صرف شیموگہ ضلع سے نہیں آرہے ہیںبلکہ چتردورگ ،داونگیرہ اور چکمگلور جیسے اضلاع کے مریض بھی میگان اسپتال آکر علاج کروارہے ہیں، یہاں آنے والے تمام مریضوں کا علاج چاہے وہ اسی اضلا ع کے ہوں یا بیرونی اضلاع کے سب کے ساتھ یکساں سلوک کیا جارہا ہے ۔ فی الحال تو اسپتال میں آکسیجن کی کمی نہیں ہے۔لیکن بیداری اقدامات اٹھائے گئےانہوں نے کہا کہ 136 متاثرہ افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں،پرانی عمارت میںافزود 86 بستروں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔اس موقع پرپارٹی ممبران میں ایچ سی یوگیش ، آر سی نائک ، رنگناتھ ، رنگے گوڑا اور یوتھ کانگریس کے لیڈر چیتن شامل تھے۔