شیموگہ:۔فرسٹ انٹرنیشنل لیول کراٹے اوپن چیمپن شپ2023 ہبلی میں منعقدہ کراٹے کے مقابلوں میں شہرکے محمد ذونیربن امجد ،آزادنگر نے نمایاں کارگردگی دکھاتے ہوئے گولڈ اور چاندی کا میڈل حاصل کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ہے۔پچھلے دنوں ریاست کے ہبلی شہرمیں منعقدہ فرسٹ انٹرنیشنل لیول کراٹے اوپن چیمپن شپ2023میں محمد ذونیر نےکھتہ کراٹے کے مقابلوں میں گولڈ اور چاندی کا میڈل حاصل کیاہے۔واضح ہوکہ محمد ذونیرجوکہ سوامی وویکانندااسکول میں چھٹویں جماعت کے طالب العلم ہیں ، جنہوں نے اس سے پہلے بھی قومی سطح کے کراٹے مقابلوں میں حصہ لیتے ہوئے15 میڈلس حاصل کئے ہیں۔محمد ذونیر کراٹے کی تربیت اے زیڈ مارشل آرٹس اکادمی کے گرانڈ ماسٹرڈاکٹر شیہان اے زیڈ محیب کی نگرانی میں تربیت حاصل کررہے ہیں ۔ ڈاکٹر شہیان اے زیڈ محیب جوکہ پچھلےکئی سالوں سےکراٹے کی تربیت دیتے آرہےہیں اور ان کی اکادمی کی شاخیں شہرکے مختلف علاقوں میں موجود ہیں ۔ واضح ہوکہ فرسٹ انٹرنیشنل لیول کراٹے اوپن چیمپن شپ2023 میں انٹرنیشنل سطح کے کھلاڑیوں نے بھی حصہ لیا تھا جس میں محمد ذونیر نےکامیابی حاصل کی ہے۔ محمد ذونیر کی اس کامیابی پر اے زیڈ مارشل آرٹس اکادمی اور ان کے اہل خانہ کی جانب سے مبارکبادپیش کی گئی ہے۔
