یو ویری ینٹ اومیکرون پر فائزر ویکسین مؤثر ، سائنسی تحقیق میں انکشاف

سلائیڈر نیشنل نیوز
دہلی:۔کرونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کی وجہ سے جہاں دنیا کے کئی ممالک میں لوگوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے، وہیں ہندوستان میں بھی سختی کی جا رہی ہے۔ لوگوں سے اپیل کی جارہی ہے کہ وہ جلد از جلد ویکسین لگوائیں۔ کئی ریاستوں نے مکمل ویکسی نیشن کو بھی لازمی قرار دے دیا ہے۔ اسی دوران ایک راحت کی خبر آئی ہے کہ دہلی میں اومیکرون سے متاثرہ مریض میں بہتری دکھائی دے رہی ہے۔ ڈاکٹر پر امید ہیں کہ مریض کو جلد ہی ہسپتال سے فارغ کر دیا جائے گا۔اومیکرون کے خطرے کو دیکھتے ہوئے سائنسدانوں نے مختلف ویکسین پر تجربات شروع کر دیئے ہیں۔ اسی سلسلے میں جنوبی افریقہ کے ہیلتھ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے تحقیق کے بعد فائزر ویکسین کے بارے میں مثبت خبر   دی ہیں۔ اس تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اومیکرون پر فائزر ویکسین کی دو خوراکوں کا اثر صرف جزوی طور پر ہوتا ہے۔واضح ہو کہ آئی سی ایم آر کے نئے ریپڈ ٹیسٹ سستے ہوں گے۔ اس کی قیمت میں 40 فیصد کمی کا امکان ہے۔ ٹیسٹ کا رزلٹ بھی صرف 30 منٹ میں آجائیں گے۔بدھ کے روز وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8,439 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 195 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس دوران 9,525 افراد صحت یاب بھی ہوئے۔وہیں اومیکرون کے خطرے کی وجہ سے ہندوستان نے بنگلہ دیش سمیت کئی ممالک کو خطرے سے دوچار ممالک کی فہرست میں ڈال دیا تھا، لیکن اب بنگلہ دیش کو اب اس فہرست سے خارج کردیا گیا ہے۔