تریکرے:۔چکمگلورو ضلع کے تریکرے تعلقہ میں آج دوپہر چند نا معلوم افرادنے ایک ڈاکٹر نے حملہ کیا،جس کے نتیجے میں ڈاکٹر شدید زخمی ہوئے ۔ اطلاعات کے مطابق تریکرے شہرکے بسویشورا چائلڈ اسپتال کے ڈاکٹر دیپک پر یہ حملہ ہواہے۔ڈاکٹر دیپک آج دوپہر اسپتال سے نکل کر گھر جارہے تھے،اس دوران کچھ نامعلوم افراد جو موٹر بائک پر سوار تھے اور ان پر حملہ کردیا۔دیپک لاک ڈائون میں کارکے بجائے سائیکل کا استعمال کررہے تھےدوپہر میں وہ اسپتال سے نکل کراپنے گھر جارہے تھے،اس دوران نقاب پوش شرپسندوں نےاچانک ان پر حملہ کردیا،جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوئے ۔ اس معاملے کو تریکرے پولیس تھانے میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے اور حملے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جارہے جبکہ ڈاکٹر دیپک کو تریکرے میں ابتدائی علاج کرنے کے بعد مزید علاج کیلئے شیموگہ کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیاہے۔
