کے جی ایف بابوکے خلاف مقدمہ درج

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔ایم ایل سی انتخابات کے بنگلورو کارپوریشن حلقے کے امیدوار یوسف شریف عرف کے جی ایف بابوکے خلاف یہاں کے یلہنکا پولیس تھانے میں معاملہ درج کیاگیاہے۔اس تعلق سے بی جے پی نے تفصیلات دیتے ہوئے کہاکہ یوسف شریف کھلے عام ووٹروں کولالچ دے رہے ہیں اور اُن کا کہناہے کہ اگر انہیں ووٹ دیاجاتاہے تو اس کے بدلے وہ پانچ ہزار،دس ہزار،پچاس ہزاراورایک لاکھ روپئے کا انشورنس بانڈ دینگے۔اس کے علاوہ وہ ان انتخابات کیلئے500 کروڑ روپئے خرچ کرنے کا دعویٰ بھی کررہے ہیں۔کے جی ایف بابوکی جانب سے دئیے جارہے لالچ انتخابی ضوابط کے خلاف ہے،اس تعلق سے یلہنکا تحصیلدار دفترمیں معاملہ درج کیاگیاہے۔اسی طرح کا ایک معاملہ اتی بیرے تھانے میں درج کیاگیاہے،جہاں پر کے جی ایف بابونے ووٹروں کوکہاتھاکہ وہ اس حلقے کے لوگوں کی فلاح و بہبودی کیلئے500 کروڑ روپئے دینگے۔میڈیاکو دئیے گئے بیان کے مطابق یہ معاملہ درج کیاگیاہے۔