شیموگہ:کرناٹکا اسٹیٹ لاء یونیورسٹی کے من مانے فیصلوں کا خمیازہ طلباء کو بھگتنا پڑرہا ہے۔ یونیورسٹی کے آمرانہ رویہ کی مخالفت میں آج وکلاء اسٹوڈینٹ اسوسیشن کی قیادت میں قانون کی پڑھائی کررہے طلباء نےشہرکی سی بی آر نیشنل لاء کالج کے روبرو احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے۔اس دوران مظاہرین نےالزام لگایا کہ لاء یونیورسٹی کا انتظامیہ مناسب فیصلے لینے سے ناکام ہوچکا ہےاوران ناکامیوں کا بوجھ قانون کی پڑھائی کررہے طالب العلموں پر ڈالاجارہا ہے۔ طلباء کے مستقبل کے ساتھ یہاں کھلواڑ کیا جارہا ہے۔ قانونی وزراء اوروائس چانسلر کے فیصلے کے خلاف مظاہرین نے سخت برہمی کااظہار کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قانونی تعلیم کی معیاد ایک سال پیچھے کردی گئی ہے اور یہ طلباءکے مستقبل کیلئے کبھی نہ بھرنے والانقصان ہے۔ طلباء نے یونیورسٹی کی انتظامیہ تکنیک کے خلاف حکومت کو سخت اقدامات اٹھانے پر زور دیا ۔ بعدازاں کالج کے احاطے سےڈپٹی کمشنردفتر پہنچ کر ڈپٹی کمشنر کے ذریعہ حکومت کو یادداشت پیش کی گئی ہے۔ احتجاج میں رنگناتھ اے جے، ڈی ایم پی پٹیل وغیرہ موجودتھے۔
