کاروبارمیں  رکاوٹ کا الزام:تاجروںکا احتجاج

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
ساگر:تعلقے میں مارکٹ روڈ کی توسیع کے نام پرسڑک کو بند کرکے سڑک کے درمیان مٹی کا ڈھیر لگاکر یہاں کےتاجروں کوکاروبار کرنے میں رکاوٹیں پیدا کی جارہی ہیں۔ یہ الزام تاجروں کی جانب سے لگایا گیا ہے۔ تعلقے میں سڑکوں کی توسیع کا کام جاری جس کی وجہ سے کاروبارمیں رکاوٹ پیش آنے کا الزام لگاتے ہوئے مقامی کاروباریوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔اس موقع پربات کرتے ہوئے تاجران اسوسیشن کے صدر ملیکارجن نے کہا کہ گذشتہ پیرسےیہاں کے مارکیٹ روڈ ایتپا سرکل سے لے کر دُرگامنبا سرکل تک سڑک کو بند کر دیا گیا ہے۔ سڑک کی چوڑائی کے نام پر آس پاس کے مکانات اوردکانیں توڑ کر منہدم کردیا گیا ہے اوراس سے نکلنے والے ملبے کو سڑک کے درمیان ہی پھینک دیا جارہا ہے جس کی وجہ اس علاقے میں دھول مٹی، غباربڑھ چکا ہےاور زیادہ دھول کی وجہ سے آس پاس کے کاروبار کریوں کو بے حد پریشانیوں کا سامنا کرناپڑرہا ہے اوریہ لوگ کاروبار کرنے سے بھی قاصر ہے۔اس دوران تاجروں نے کہا کہ مارکیٹ کی گلیوں کو چوڑا کرنے پرہماری کوئی مخالفت نہیں ہے، میونسپل انتظامیہ قانونی طریقہ کار سے سڑک کو کشادہ کررہی ہے، لیکن سڑک کی چوڑائی کے نام پر پوری سڑک کو بند کردینا، آس پاس کی دکانیں ، کلینک ، میڈیکل وغیرہ جیسی ضروری چیزوں کی خریداری کرنے میں رکاوٹیں پیدا کرنا درست نہیں ہے۔ راستہ بند کرنے کی وجہ سے عوام کو یہاں آنے میں کئی ساری دقتوں کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔ سڑک بلاک ہونے سے طلباء اور عوام کا پیدل چلنا مشکل ہوچکا ہے۔ تاجروں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر سڑکوں پر ڈالے گئے بیریکیٹ اورمٹی کے ڈھیر کو ہٹاکر کاروبارکرنے کا موقع دینے پر زور دیا ہے۔ اس موقع پر گوپال کرشنا، بسواراج اور دیگر موجود تھے۔