کاشتکاری صنعت کا مطالبہ :کسانوں کااحتجاج

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ:۔گذشتہ کئی سالوں سے کاشتکاری کر رہے بغیر حکم کسانوں کو کاشتکاری صنعت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج آگساولی گاؤں کے آس پاس کے کسانوں نےڈپٹی کمشنر دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاہے۔ آگساولی کی سروے نمبر 167 میں آگساولی کے آس پاس کے دیہاتوں سےکسان پچھلے 50 سالوں سے بغیرحکم کاشتکاری کر رہے ہیں۔ حکومت نے اس سلسلے میں فارم نمبر 50، 53 اور 57 کے تحت عرضی داخل کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہاں کاشتکاری کررہے تمام خاندان پسماندہ طبقات سے تعلق رکھتے ہیں۔ بغیر حکم کاشتکارکے ذریعہ ہی یہ خاندان زندگی گذاررہے ہیں۔ اس اراضی کیلئے بڑے پیمانے پر بدعنوانی کی جارہی ہے۔ کچھ لوگوں نے یہاں سائٹ بناکر حق پتر بھی دئے ہیں تو کچھ لوگ جھوٹ بول کر زمین اپنے نام کررہے ہیں۔ ایسے حالات میں جو حقیقی کاشتکار ہیں انہیں اپنے حق سے محروم ہوناپڑرہا ہے۔ احتجاجیوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر حقیقی کاشتکاروں کو کاشتکاری کی صنعت دیتے ہوئے انہیں قانونی طور پر کاشتکاری کرنے کا حق دینے پر زور دیا گیا ۔احتجاج میں ٹی پیرومال، کانتیش، گنگادھر، ریاض احمد،اومکار وغیرہ موجودتھے۔