کرناٹک کو بھیکاریوں سے آزاد کرایاجائیگا:کوٹاسرینواس

اسٹیٹ نیوز

بنگلورو:۔کرناٹک کوبھیکاریوں سے پاک کرنے کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے جائینگے۔اس بات کااظہار سماجی بہبودی وزارت کے وزیر کوٹا سرینواس نے کیاہے۔انہوں نے ودھان پریشدمیں رکن گونداراجو کی طرف سے پوچھے گئے سوال پر جواب دیاکہ سال2021 میں 6 بچوں کو بھیک مانگنے سے بچایاگیاہے،جبکہ بنگلورومیں 21 معاملات درج کرتے ہوئے سال2021 میں بچایاگیاہے۔بی بی ایم پی اور مقامی تنظیموں کے تعائون سے بھیکاریوں کی بازآبادکاری کیلئے400 کروڑ روپیوں کا ٹیکس وصول کیاگیاہے،جسےجلد ہی استعمال کرنے کیلئے منظوری دی جائیگی۔اس موقع پر ایس آر پاٹل نے کہاکہ کرناٹک کو بھیکاریوں سے پاک ریاست بنانے کی ضرورت ہے،اس کیلئے کیا کارروائی کی جارہی ہے تو کوٹاسرینواس نے کہاکہ14 اضلاع میں بازآبادکاری مراکز قائم کئے گئے ہیں،امسال 6 مزید مراکز عمل میں لائینگے،بقیہ12 اضلاع میں بازآبادکاری کے مراکزقائم کرنے کیلئے مقامی ڈپٹی کمشنروں سے منصوبہ طلب کیاگیاہے۔