گردوں سے نکالے گئے156 پتھر

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر نیشنل نیوز

حیدرآباد:۔یہاں کی ایک اسپتال میں 50 سالہ مریض کے گردوں سے156 کنکریاں اور پتھر نکالے گئے ہیں۔اس طرح کے معاملے بہت کم درج کئے جاتے ہیں۔حیدرآباد میں ہبلی سے تعلق رکھنے والے مریض کو آپریشن کے بغیر لیاپرواسکوپی اور اینڈ اسکوپی کی تکنیک کااستعمال کرتےہوئے اتنے بڑے پیمانے پر پتھر نکالے گئے ہیں ۔اس تکنیک کااستعمال کرتے ہوئے پتھر نکالنے کا معاملہ پہلی دفعہ درج کیاگیا ہے۔مریض کے علاج کیلئے پورے تین گھنٹے تک مہو رہے۔ہبلی سے تعلق رکھنےوالےٹیچر بسواراج ماڑیوال کو پچھلے کچھ دنوں سے پیٹ میں درد تھا،جب انہوں نے اس تعلق سے ڈاکٹروں سے رجوع کیاتو وہاں پر اسکیاننگ کے دوران اس بات کی اطلاع ملی کہ ان کے پیٹ میں سینکڑوں پتھر جمع ہیں،جبکہ پیشاب کی تھیلی عام مقام رہنے کے بجائے ناف سے ملی ہوئی تھی،جسے دیکھ کر ڈاکٹروں نے حیدرآبادمیں علاج کرنے کامشورہ دیاجس کے بعد انہوں نے علاج حاصل کرتے ہوئے جسم سے پتھر ان لوڈکئے۔