خواتین اور بچوں پرتشدد کے معاملوں کوسنجیدگی سے لیاجائیگا:ڈی سی

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ: جسمانی حملہ، ذہنی تشدد اور جنسی ہراسانی سمیت خواتین اور بچوں پر ہورہے کسی بھی طرح کے مظالم واذیتوں کے معاملوں کو بہت سنجیدگی سے لیا جائے گا اور خطاکاروں پر سخت قانونی کارروائی کی جائیگی۔اس بات کا اظہار ڈپٹی کمشنر کے بی شیوکمار نے کیا ہے۔انہوں نے آج اپنے دفتری عدالت میں محکمہ بہبودی خواتین و اطفال کے مختلف منصوبوں پر پیش رفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کہا کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران بچوں پر زیادتی کے 24معاملوں کی نشاندہی کی گئی جن میں سے 11 معاملے درج کیے گئے ہیں۔ ایسے معاملات پر کڑی نظر رکھنے اور ضروری کارروائی کرنےکی ہدایت ڈپٹی کمشنر نے ضلع پنچایت کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر ویشالی کو دی اورساتھ ہی بتایا گیا کہ پر وحشیانہ حملے، جیسے مسائل کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنےاور ان سے شکایات قبول کرتے ہوئے متاثرین کی مدد کیلئے چائیلڈ ہیلپ لائن سروس کام کر رہی ہے۔ اس ہیلپ لائن پر مفت میں 1098 پر کال کر کے عوام سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ معلومات پورے ضلع میںواضح تحریر کے ذریعہ تشہیر کی گئی ہے۔ جہاں ضروری ہو مزیدتحریریں شائع کرکے تشہیر کروانےپر محکمہ خواتین واطفال کے عہدیداروں پر زور دیا ہے۔محکمہ بہبودی خواتین و اطفال کی جانب سے پولیس اور محکمہ تعلیم کے افسران کیلئےپہلے ہی اس تعلق سے تربیت کا اہتمام کیا جا چکا ہے۔ اگر ضروری ہو تو دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کو تربیت دیتے ہوئے منصوبے کے منظم نفاذ میں تعاون کرنے کی صلاح دی گئی۔مزید بتایا کہ ضلع کے تمام آنگن واڑی مراکز میں کام کرنے والی آنگن واڑی کارکنان کواپنے مرکز کے احاطے میں خواتین اور بچوں سے متعلق عام یا سنگین معاملات کی اطلاع براہ راست یا تحریری طور پر محکمہ کے اعلیٰ افسران کو پہنچانی چاہئے۔بچوں کی شادیاں، بچوں پر زیادتی اورحملوں کے معاملوں کو سنجیدگی سے لیا جاناچاہئے اوران معاملوں میں غفلت برتنے والوں کو براہ راست ذمہ دار ٹھہرایا جائیگا۔ حاملہ خواتین ، زچہ اور نومولود بچوں کے بارے میں تمام طرح کی معلومات افسران اوراہلکاروں کے پاس ہمیشہ موجود ہونی چاہئے۔ اس موقع پرضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس لکشمی پرساد، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر آفیسرڈاکٹر || راجیش سورگی ہلی، ویمن ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے پروگرام مینجر سی سریش، گنگی بائی، چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کی ریکھاوغیرہ موجود تھے۔