بھدراوتی اسمبلی حلقہ سے 40 ہزار ووٹروں کے نام غائب:سنگمیشوار

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
بھدراوتی:۔اسی ماہ کی26 تاریخ کوکنکا منٹپ کھیل میدان میں آلواس تعلیمی ادارہ، موڈ بدرے کے زیر اہتمام، آلوا س سنسکرتی وائیبھا وا کے نام سے اجلاس منعقدکیاجا ر ہا ہے جس میں 10 ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے اور اس اجلاس میں قدآوار لیڈرن بھی شرکت کرینگے۔اس بات کی اطلاع بھدراوتی کے رکن اسمبلی بی کے سنگمیشوارنے دی ہے۔انہوں نے پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ28 نومبرکوسابق وزیر اعلیٰ واپوزیشن لیڈر سدرامیا ، کے پی سی سی صدرڈی کے شیو کمار سمیت دیگر لیڈران کی پدیاترا پروگرام منعقد کیاگیاہے۔رکن اسمبلی سنگمیشوار کہاکہ بھدراوتی اسمبلی حلقے میں کانگریس کے رکن اسمبلی ہونے کی وجہ سے یہاں پر ترقیاتی کام بالکل ٹھپ پڑچکے ہیں جس سے یہ بات صاف ظاہرہوتی ہے کہ ریاست کی بی جے پی حکومت اس حلقے کونظرانداز کررہی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹر لیسٹ از سر نو ترتیب دیکر نئے نام جمع کرنے اور مرے ہوئے اشخاص کا نام ووٹر فہرستوں سے نکالنے کا حکم دیا گیاہے،لیکن بی جے پی ہزاروں کی تعداد ووٹرس کے نام غائب کر تے ہوئے ان سے ووٹ ڈالنے کاحق چھین رہی ہے اور آئین کی خلاف ورزی کررہی ہے ۔ انہوں نے عوام سے گزارش کی کہ وہ ووٹنگ لیسٹ اپنے ناموں کااندراج اور ناموں کی ترمیم ودیگر کام وکاج کو مکمل کرلیں۔بھدراوتی اسمبلی حلقے میں 40 ہزار ووٹرس کے نام غائب ہیں جوکہ قابل افسوس کی بات ہے،اس تعلق سے الیکشن کمیشن سے بات چیت کی گئی ہے،لیکن الیکشن کمیشن نے صرف یقین دہانی کرائی ہے ۔انہوں نےبی جے پی پر الزام عائد کیا کہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر بھون کی تعمیری کام مکمل کرنے کے پیش نظر ودھان سبھا میں 2کروڑ روپئے منظور کئے گئے تھےمگر ابھی تک امیبڈکربھون کی تعمیر کیلئے ایک روپیہ بھی منظورنہیں کیاگیاہے،اسی طرح کمبلادل ہوسور میں متعدد ترقیاتی کاموں کیلئے40کروڑ منظور ہوئے ،غریبوں کیلئے آشریہ مکانوں کی سہولت،بارش سے متاثرہ افرادکیلئے مالی امداد اور150 بستروں کا اسپتال کی منظور ی دی گئی تھی لیکن ان ترقیاتی وتعمیراتی کاموں کیلئے ایک روپیہ بھی حکو مت کی جانب سے موصول نہیں  ہوا ہے۔رکن اسمبلی سنگمیشوار نے مزید کہاکہ ریاست کے مختلف علاقوں میں بی جے پی کے اراکین اسمبلی ہیں وہاں پر ترقیاتی وتعمیراتی کاموں کو ترجیح دیاجارہاہے،لیکن جہاں کانگریس کے اراکین اسمبلی منتخب ہیں ایسے علاقوں کو حکومت مکمل طو رپر نظرانداز کررہی ہے۔یکم دسمبر کو وزیر اعلیٰ بومئی کی شیموگہ آمدہونے والی ہے،وزیر اعلیٰ سے ان تمام امور پر تبادلہ خیال کیاجائیگا،اگر پھربھی ان مسائل کا حل نہیں نکلتاہے تو بڑے پیمانے پر احتجاج کیاجائیگا۔