چکمگلورو: وارڈ کی ترقی اسی وقت ممکن ہے جہاں کے عوامی نمائندے عوام کے مسائل کو سمجھیںاورانہیںبروقت سلجھانے کیلئے کام کریںگےاورایسے عوامی نمائندوں کا انتخاب کرنا ووٹران کی ذمہ داری اورفرض ہے۔ ان باتوں کا اظہار کانگریس پارٹی کےشعبہ خواتین کی ریاستی نائب صدرریکھا ہولیپا گوڑا نے کیا ہے۔ انہوں نے یہاں کے مارکیٹ روڈ ، جیوتی ٹالکس کے قریب 20 ویںوارڈ کی کانگریس امیدوار تبسم بانو کی حمایت میں تشہیر کرتے ہوئے ووٹران سے انکے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ وارڈمیں سب سے پہلے بنیادی سہولیات کی قلت ابھرکر آتی ہے۔ اسکے لئے پچھلے مقامی نمائندوں کی غفلت اورعدم توجہی کا نتیجہ ہے۔ لہٰذا ووٹران کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے امیدوار کا انتخاب کریں جو ترقی کو اولین اہمیت دیتاہو ۔ ووٹران کوبغیر کسی دبائو میں یا لالچ کے اپنا ووٹ ڈالنا چاہئے اوراپنے حق کا استعمال کرنا چاہئے۔وارڈ کی ترقی اسی وقت ممکن ہے جب اچھے امیدوار کی نشاندہی کی جائے اور اسے بااختیار بنایا جائے۔ اس موقع پر کانگریس کے مقامی لیڈر رویش نے عوام سے گذارش کی ہے کہ اس بار وارڈ کی ترقی کیلئے کانگریس امیدوار کا ساتھ دیں اورانہیںکامیاب بنائیں۔سی پی آئی لیڈر بی امجد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ امیدوار تبسم بانو کو کچھ پارٹی لیڈر پچھلے چار پانچ دنوں سے ڈرانے اورخوفزدہ کرنے کی کوشش کررہےہیں لیکن یہ کسی بھی دھمکی یا دبائو میں نہ آتے ہوئے ہمت کے ساتھ انتخابات لڑنے کیلئے تیار ہوئی ہیں۔ ہمیں انکے ساتھ اورووٹوں کی ضرورت ہے اور اکثریت کے ساتھ انہیں کامیاب کرنے کی ضرورت ہے اس کیلئے ووٹران کا تعاون اولین ہے کہتے ہوئے ووٹران سے درخواست کی۔ اس موقع پر پارٹی لیڈر اوروارڈ کے سینکڑوں مقامی موجودتھے۔
