شیموگہ: اٹل بہاری واجپائی ایک بہترین اخلاقی شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ کارکنوں کے ساتھ بہت مہربان اور احترام کے ساتھ پیش آتے تھے۔ ایک عام کارکن کے تئیں ان کا برتاؤ سبھی کیلئے رہنمائی کا باعث ہے۔آئیےہم بھی انکےبتائے ہوئے راستے پر چلنے کی کوشش کریں۔ ان باتوں کا اظہارودھان پریشد کے سابق اسپیکر ڈی ایچ شنکر مورتی کیا ہے۔انہوں نےآج اٹل بہاری واجپائی کے یوم پیدائش کے موقع پر ضلع بی جے پی دفتر میںمنعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک شاعر دل رکھنے والے واجپائی فطرت پسند انسان رہے ہیں۔وہ ایک قابل رہنما تھے تب بھی اگر کسی کارکنوں کو کوئی تکلیف پہنچی تو ان سے معافی مانگ لیتے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی کا ہر کارکن اٹل جی کی رہنمائی میں بڑھتا ہے تو ملک کی تصویر بدل جائے گی۔اس موقع پر وزیر کے ایس ایشورپا، بی جے پی ضلعی صدر ٹی ڈی میگھراج، گنیش، جگدیش، سنتوش وغیرہ موجودتھے۔
