بنگلورو:۔پارٹی میں بڑی تبدیلیاں رونماہورہی ہیں،اس قسم کی خبریں میڈیاکی پیداوارہیں۔پارٹی اور حکومت کے درمیان مکمل تال میل ہے۔آئندہ ہونے والے اسمبلی انتخابات کاسامناہم سب مل کرمتحدہ طورپرکریں گے۔یہ وضاحتی باتیں ریاستی وزیراعلیٰ بسوراج بومئی نے کہیں ۔ انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ریاستی بی جے پی ایگزکٹواورکورکمیٹی میٹنگ کے سلسلہ میں غیرضروری باتیں وائرل کی جارہی ہیں۔اس میٹنگ میں متوقع ریاستی قیادت پربات چیت کی جارہی ہے۔اس سلسلہ میں میڈیاکے سوال پرجواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ کورکمیٹی میٹنگ کے حوالے سے ریاستی بی جے پی قیادت میں تبدیلی کی خبریں گردش کررہی ہیں،یہ سب میڈیاکی کارستانی ہے،انہوں نے میڈیابرہمی ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی میں تبدیلی کی باتیں میڈیاکی پیداکردہ ہیں۔خودنیوزبناتے ہیں اورپھراس کی وضاحت ہم سے حاصل کرنا چاہتے ہیں۔کابینہ کی ازسرنوتشکیل ذرائع ابلاغ کی افواہ ہے۔کابینہ کی ازسرنوتشکیل کے سلسلہ میں ہمارے پاس کوئی جانکاری نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ اخباری نمائندوں سے کہاکہ ہم پارٹی میٹنگ میں کیاباتیں کریں گے،کونسے مسائل زیربحث لائے جائیں گے؟ اور سیاست کریں گے اس بارے میں آپ کوجانکاری فراہم کرناضروری نہیں ہے۔کس موقع پرکونسی بات کرناہے اورکس مسئلہ کوزیربحث لاناہے ہم وہ تمام کریں گے، یہ سب ہماری پارٹی کے اندرونی مسائل ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ ریاستی بی جے پی کے تمام مسائل پرپارٹی ہائی کمان نظررکھاہواہے۔یہاں ریاستی قیادت میں کیاکیاباتیں ہورہی ہیں ہائی کمان کے علم میں ہے۔پارٹی اورحکومت کے درمیان کوئی الجھن نہیں ہے۔سب ٹھیک ٹھاک چل رہاہے۔آئندہ دنوں میں مزیدعمدہ پروگرام بنائے جائیں گے۔ہماری کارکردگی سامنے رکھتے ہوئے متحدہ طورپر اسمبلی انتخابات کاسامنے کریں گے۔رکن اسمبلی رمیش جارکی ہولی کے خلاف پارٹی کارروائی پرکئے گئے سوال پربومئی نے کہاکہ اس سے ہائی کمان اچھی طرح باخبرہے۔
