داونگیرے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے مولانا آزاد ایجوکیشنل ائنڈ کلچرل اسوسیشن کو کنڑا راجیوتسواء ایوارڈ

اسٹیٹ نیوز
داونگیرے:۔ شہر کی ملی ،سماجی، ثقافتی، و تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق معروف تنظیم مولانا آزاد ایجوکیشنل آئنڈ کلچرل اسوسیشن جو پچھلے پچیس سالوں سےاپنی خدمات پیش کرتے ہوئے ہرسال ضلع میں دس ہزار سے زائد طلباء وطالبات کو تعلیمی اشیاءکے علاوہ مٹھائی وغیرہ کے ذریعہ طلباء میں تعلیم سے متعلق ذوق پیدا کرتے ہوئے تعلیم حاصل کرکے ملک کے بہترین شہری بننے اور اور اپنا مستقبل سنوارنے  میں اہم رول کرنے کے ساتھ ساتھ ملت کی غریب لڑکیوں کی شادیوں کے لئے بھی اپنا تعاؤن پیش کرنے میں ہمیشہ پیش پیش تنظیم مولانا آزاد ایجوکیشنل آئنڈ کلچرل اسوسیشن کو شہر کی مونسپل کارپوریشن کی جانب سے 66ویں کنڑا راجیوتسواء کے موقع پرکنڑا راجیوتسواء اعزاز سے نوازہ گیا،اس موقع پر منعقد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سٹی مونسپل کارپوریشن مئیر یس ٹی ویریش نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا مجھے بڑی خوشی ہورہی ہے کہ ملک و ملت سماج قوم سے متعلق اس ادارے کی خدمات جو اپنے قیام سے لے آج تک تمام شعبہ جات سے وابستہ افراد کے مسائل کو حل کرنے اور غریب نادار لوگوں کے اندر ہمت پیدا کرنے کے ساتھ یہ تنظیم شعبہ تعلیم سے مراد بالخصوص طلباءمیں تعلیمی ذوق پیدا کرنے کا کام کرتی ہے آج ریاست کو  ایسی تحریکوں اور تنظیموں کی ضرورت ہے لہذاء آج اس ادارہ کی خدمات کی نشاندہی کرتے ہوئے ادارہ کو کنڑا راجیوتسواء اعزاز سے نوازتے ہوئے اس طرح کی تحریکوں کی حوصلہ افزائی کرنے کا مجھےجو موقع ملا یہ میرے لئے باعث فخر ہے،ادارہ کی جانب سے اعزاز لینے ادارہ کے بانی و صدر سماجی کارکن ڈاکٹر سی آر نصیر احمد کو مدعو کیا گیا تھا مگر اِنہوں اپنی موجودگی میں اپنے ادارہ کے ایک رکن یس پی محیب کو ادارہ کی جانب سے اعزاز حاصل کرنے کیلئے پیش کیا تو اس سے اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ ادارہ سے منسلک صدر واراکین میں کس قدر خلوص پایا جاتا ہے ،اگر خلوص ہو کسی ادارے کےافراد  میں تو یقینا  سماج ملک و ملتااور قوم کی فلاح کیلئےضرور کچھ کرنے کا جذبہ موجود رہتاہی ہے، واضح رہے کہ اس موقع پر65  مختلف شخصیات و تنظیموں کو اس اعزاز سے نوازا گیا ۔یس پی محیب کو ادارےکی جانب سے اعزاز حاصل کرتے ہوئے سٹی مونسپل مئیر یس ٹی ویریش ، سٹی مونسپل کارپویشن پریشد سکریٹری جئینا کے ہمراہ سماجی کارکن ڈاکٹر سی آر نصیر احمد موجودتھے۔