بیدر:۔ اتر پردیش کے بہرائچ ضلع میں ایک ٹیمپو ٹریولر اور کنٹینر کے درمیان تصادم میں بیدر کے 7افراد کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔ جب کہ حادثے میں 9 مسافر شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو بہرائچ کے مہاراجہ سہیل دیو میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔ ٹیمپو ٹریولر میں سوار تمام مسافر کرناٹک کے بیدر ضلع سے اتراکھنڈ آئے تھے۔ پھر وہ ایودھیا کے راستے بنارس جا رہے تھے۔یہ حادثہ موتی پور تھانہ علاقہ کے تحت بہرائچ-لکھیم پور قومی شاہراہ پر نینیہا منڈی کے قریب آج صبح پیش آیا۔ جہاں مسافروں سے بھرا ایک ٹیمپو ٹریولرسامنے سے آنے والے کنٹینر سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوگیا۔ جس میں 3 خواتین سمیت 7 مسافروں کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جب کہ 9 دیگر شدید زخمی ہوگئے۔اطلاع پر موقع پر پہنچنے والے اعلیٰ پولیس افسران کی موجودگی میں راہگیروں کی مدد سے مسافر کو کنٹینر سے الگ کرایا۔ ساتھ ہی زخمیوں کو فوری طور پر مقامی سی ایچ سی موتی پور پہنچایا گیا۔ بعد میں انہیں ضلع کے مہاراجہ سہیل دیو میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا، جہاں چار زخمیوں کی حالت اب بھی نازک ہے۔ضلع کے ڈی ایم دنیش چندر سنگھ اور ایس پی کیشو کمار چودھری نے اسپتال میں داخل زخمیوں کے جلد علاج کی ہدایات دی ہیں۔ یہ بھی بتایا کہ تمام مسافر کرناٹک کے بیدر ضلع کے رہنے والے تھے جو سفر پر گئے تھے اور انہیں ایودھیا پہنچنا تھا۔ضلعی انتظامیہ نے شدید زخمیوں کے نام جاری کر دیے ہیں اور مدد کے لیے رابطہ نمبر بھی فراہم کیے ہیں، تاکہ گھر کے لوگ متاثرین کے اہل خانہ تک پہنچ کر ان سے متعلق معلومات حاصل کر سکیں۔شدید زخمیوں کی فہرست اس طرح ہے کرناٹک کے بیدر شہر کے گمپا گاندھی گنج کے رہائشی(1) – بھومیکا بنت سنتوش (15 سال)‘(2) – ایشانوی بنت انیل کمار (15 سال)‘(3) – شیوانی زوجہ انیل کمار (25 سال)‘(4) – سجاتا زوجہ سنتوش (35 سال)‘(5) – دیپیکا بنت سنتوش (16 سال کی عمر)‘(6) – سنگما زوجہ وجے کمار (62 سال)‘کرناٹک کے بیدر کے سلطان پور گاؤں کے رہائشی (7) – بائیباوتی بنت وشوراج (45 سال)‘(8) – شیتل بنت رمیش (15 سال)‘(9) – سنگمائی زوجہ شیو کمار (62 سال)‘ مرنے والوں کی شناخت اس طرح کی گئی ہے۔(1) – جگ دیوی زوجہ ماروتی (52 سال)‘(2) – منمت ولد ماروتی (36 سال)‘(3) – ششی کلا زوجہ راجکمار (50 سال)‘(4) – شیو کمار ولد شیو راونپا (28 سال)‘(5)- انیل کمار ولد وجے کمار‘(6)- سنتوش ولدشیوراج‘(7) – سرسوتی زوجہ جگن ناتھ (50 سال)شامل ہیں۔
