بنگلورو:۔سابق رکن پارلیمان واداکارہ رمیانے بنگلورکے ایم پی پرطنزکرتے ہوئے کہاکہ رکن پارلیمان تیجسوی سوریاکی کھوپڑی میں بھیجہ نہیں ہے۔انسٹااسٹوری میں متنازعہ بیان پرمشتمل ویڈیوشیئرکرتے ہوئے یہ کیپشن تحریرکیاہے کہ اس شخص کی کھوپڑی میں عقل نہیں ہے۔تین دن پہلے اڈوپی کے کرشنامٹھ میں منعقدہ ایک تقریب میں تیجسوی نے کہاتھاکہ مذہب تبدیل کرنے والے عیسائیوں اورمسلمانوں کوواپس ہندومذہب میں لایاجانا چاہئے ۔ یہ بیان تنازعہ کاباعث بن گیا۔اس بیان کی مخالفت میں تیجسوی کوہرطرف سے تنقیدکانشانہ بنایاگیا۔ہرطرف سے شدیدغم وغصہ کے اظہارکے بعد تیجسوی سوریانے اپنے بیان سے رجوع کیااورغیرمشروط طریقہ سے عوام سے معافی بھی مانگ لی۔اس درمیان اداکارہ رمیانے سوشیل میڈیاپرویڈیوجاری کرتے ہوئے لکھاکہ اس شخص کی کھوپڑی میں عقل نہیں ہے۔
