بھدراباندھ منصوبے کے نفاذ میں تاخیر:3 جنوری کواحتجاج 

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ: راجیہ رائتراسنگھا اورہسیروسینا ہیریورتعلقہ شاخ کی جانب سے بھدرا آبی منصوبے کے کاموں ہورہی تاخیر کی مخالفت کرتے ہوئے 3جنوری کی صبح 6 بجےسے چکمگلورو ضلع کے متیناکوپہ سے بھدرا اوور ہیڈ پروجیکٹ تک پیدل مارچ کیا جائیگا۔اس بات کا اعلان راجیہ رائترا سنگھا کے قائد کے ٹی گنگادھر نے آج ایک پریس کانفرنس کے ذریعہ کیا ہے۔ انہوں نے اس تعلق سے نامہ نگاروں کو بتایا کہ تنگا باندھ سے بھدرا ڈیام کو پانی رسائی فوری طور پر ہونی ضروری ہے۔ بھدرا سے وانی ولاس ساگر تک پانی بہانے کا منصوبہ مکمل کیا جانا چاہئے۔ اس وقت وانی ولاس ساگر کو عارضی طور پر پانی کی رسائی کی جارہی ہے اس کو مستقل کرنے پر زور دیا گیا۔وانی ولاس ساگر کو10 ٹی ایم سی پانی پینے اور استعمال کیلئے مختص کیا جائے۔ جے جے ہلی اور دھرم پورگائوں تک وانی ولاس ساگر باندھ کے دونوں نالوںکے ذریعہ کسانوںکے کھیت کو سیراب کئے جانے چاہئے اور اس علاقے کے تمام تالابوں کو بھر نے پر دبائو ڈالا۔جنوری کی صبح پیدل مارچ کے ذریعہ بھدرا باندھ پہنچا جائےگا اوردوپہر 12 بجے کے قریب بھدرا ڈیام کے سامنے ایک کانفرنس وزیر برائے آبپاشی اور محکمہ آبپاشی کے ایم ڈی سے فوری طور پر بھدرا آبی ذخائر کے منصوبے کی تکمیل کا مطالبہ کیا جائیگا ۔ رائترا سنگھا چتردرگ ضلعی صدر کے ٹی تپے سوامی نے کانفرنس میں شیموگہ، داونگیرے، چکمگلورو اور چتردرگ اضلاع کے کسانوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میںپیدل مارچ میں حصہ لینے کی درخواست کی ہے ۔ پریس کانفرنس میں تیما ریڈی، سنارامپا، سدرامپا، وغیرہ موجودتھے۔