شیموگہ:۔شہرکے بائی پاس روڈ ،وادی ہدیٰ میں پیش آنے والے سڑک حادثے میں کے ایس آر ٹی بس ڈرائیورکی لاپرواہی اجاگر ہوئی ،جس کے نتیجے میں ایک شخص شدید طور پر زخمی ہواہے۔زخمی کی شناخت عبدالرشید کے طورپرکی گئی ہے۔حادثے کے بعدا س سڑک پر لوگوں نے شدید برہمی کااظہارکرتے ہوئے کارپوریشن،پی ڈبلیو ڈی اور محکمہ پولیس کی لاپرواہی کے خلاف احتجاج کیا۔اس دوران مقامی لوگوں نے بتایاکہ اس سڑک پرآئے دن حادثے ہوتے رہتے ہیں،شام کے وقت بجلی کی عدم موجودگی سے یہ پریشانی زیادہ بڑھ جاتی ہے،مگر شیموگہ سٹی کارپوریشن ہویا محکمہ پولیس اس سمت میں ضروری اقدامات اٹھانے سے قاصرہیں۔لوگوں نے مطالبہ کیاکہ فوری طورپرسڑک کنارے روشنی کاانتظام کیاجائےاوردرپیش حادثات کی روک تھام کریں۔اس موقع پر لوگوں نے زخمی عبدالرشید کو فوری طوپر معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔واضح ہوکہ شیموگہ میں اس وقت پولیس کو گانجہ،روڈ سیفٹی کیس اور گائے کے گوشت کی دکانوں پر چھاپے مارنے کے علاوہ اور کسی بھی طرح کی ذمہ داری دکھائی نہیں دے رہی ہے جبکہ کارپوریشن میں اسمارٹ سٹی کے نام پر لوٹ مچانے کے علاوہ اور کوئی کام دکھائی نہیں دے رہاہے۔
