ہندوستان میں اومیکرون کے مریضوں کی تعداد1270

سلائیڈر نیشنل نیوز

دہلی:۔ جنوبی افریقہ میں پائے جانے والے کورونا کی ایک نئی قسم اومیکرون کے کئی کیسز ہندوستان میں بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ اب ملک میں اومیکرون کے کیسز بڑھ کر 1,270 ہو گئے ہیں۔ نیز 374 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ اومیکرون ویرینٹ اب تک ملک کی 23 ریاستوں میں پھیل چکا ہے۔ کورونا کے اس قسم کے سب سے زیادہ مریض مہاراشٹر میں پائے گئے ہیں۔ مہاراشٹر میں اومیکرون کے مریضوں کی کل تعداد 450 ہو گئی ہے۔ نیز دہلی دوسرے نمبر پر ہے جہاں اومیکرون کے 320 کیسز پائے گئے ہیں۔اومیکرون کے خطرے کے درمیان ملک میں کورونا کے نئے کیسز کی تعداد 10,000 سے متجاوز کر چکی ہے۔ کیرالہ میں 109، گجرات میں 97، راجستھان میں 69 اور تلنگانہ میں 62 مریض پائے گئے ہیں۔ تمل ناڈو میں اومیکرون کے 46 مریض پائے گئے ہیں جن میں سے 29 صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ کرناٹک میں اومیکرون کے 34 مریض پائے گئے ہیں جن میں سے 18 صحت یاب ہوچکے ہیں۔ آندھرا پردیش میں اومیکرون کے 16 مریض پائے گئے ہیں۔ ہریانہ اور اڑیشہ میں اومیکرون کے 14-14 معاملے درج کیے گئے ہیں۔