بنگلورو:۔کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے لاک ڈائون کے تعلق سے فیصلہ کرنے کیلئے آج یعنی منگل کو خصوصی ماہرین کی نشست کا اہتمام کیاہے۔ریاست میں تیزی سے بڑھ رہے کورونااور اومیکرئون کے معاملات کے تعلق سے لاک ڈائون نافذ کرنا ہے یا نہیں یاپھر کس طرح کے اقدامات اٹھانے ہیں،اس پر غورکرنے کیلئے اس نشست کا اہتمام کیاگیاہے۔اس تعلق سے وزیر اعلیٰ بومئی نے اپنی رہائش گاہ پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ریاست میں اومیکرئون اور کوروناکے معاملات پر نگاہ رکھی گئی ہے ،اس وباء کو روکنے کیلئے جو اقدامات اٹھانے ہیں،اس تعلق سے آج یعنی منگل کی شام کو طئے کیاجائیگااور اس پر حتمی فیصلہ جمعرات کے دن ہونے والی کابینہ کی نشست میں کیاجائیگا۔وزیر اعلیٰ نے بتایاکہ انہوں نے ٹیکنیکل ٹیم سے سفارشات طلب کی ہیں،کرناٹک کے پڑوسی ریاستوں میں کورونا اور امیکرئون کے معاملات میں اضافہ ہورہاہے،اس لئے ضروری اقدامات اٹھانا پڑیگا۔کانگریس پارٹی میکے ڈاٹو منصوبے کے خلاف پدیاتراکرنے جارہی ہے،اس پر بھی ضوابط پر عمل کرناہوگا۔وزیر اعلیٰ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حالت کے مدِ نظراحتیاطی تدابیر اختیارکریں،ماسک کا استعمال،سوشیل ڈسٹنس کا اہتمام اور ویکسی نیشن لیکر اس وباء سے محفوظ رہنے اور دوسروں کو محفوظ رکھنے کیلئے کام کریں۔
