شیموگہ:وزیر برائے اعلیٰ تعلیم اشوتھ نارائن کو استعفیٰ دینے کی مانگ کرتے ہوئے آج شہر کے گوپی سرکل میں این ایس یوآئی نے وزیر اشوتھ نارائن کا پتلاجلاکر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ مظاہرین نے الزام لگایا کہ رام نگر ضلع کے مختلف ترقیاتی کاموں کے افتتاحی اجلاس ، جس کو بڑے پیمانے پر منعقد کیا گیاتھا۔ اس اجلاس میں وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی سمیت رکن پارلیمان ڈی کے سریش اوربہت سے عوامی نمائندوں نے شرکت تھی۔ اس دوران وزیر اشوت نارائن نے اپنی تقریر کے دوران مبینہ طور پروزیر اشوت نارائن نے رکن پارلیمان ڈی کے سوریش کیلئے غلط الفاظ استعمال کرتے ہوئے انکی توہین کی ہے۔ انہیں اس بات کا بھی خیال نہیں رہا کہ وہ ایک باوقار وزیر کے عہدے پر مامورہیں ۔انکی بدسلوکی قابل مذمت ہے کہتے ہوئے این ایس یو آئی نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ مظاہرین نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ رکن پارلیمان ڈی کے سریش کی توہین کرنے اور غنڈوں جیسا سلوک کرنے والےوزیر ڈاکٹراشوت نارائن کو کابینہ سے برطرف کردیاجاناچاہئے انہیں اپنا استعفیٰ دینا چاہئے ورنہ مستقبل میں انکے خلاف اعلیٰ پیمانے پر تحریک چلائی جائیگی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ کانگریس صدر ایچ ایس سندریش، یوتھ کانگریس کے ریاستی سکریٹری چیتن، نوجوان لیڈر مدھوسودن ، ہاپ کامپس ڈائریکٹر وجئے کمار ، جگدیش وغیرہ موجودتھے۔
