
بھٹنڈہ:۔آج ملک بھر کے میڈیامیں یہ تبصرہ کیاجارہاہے کہ وزیر اعظم نریندرمودی کےقافلے کو معقول تحفظ فراہم نہ کئے جانے سے وہ حسینی والامیں منعقدکی گئی ریالی میں شرکت کئے بغیرہی واپس لوٹ گئے۔لیکن سوشیل میڈیامیں ایک ویڈیو تیزی کے ساتھ یوں وائر ل ہورہی ہے کہ وزیر اعظم کے قافلے کوروکنے والے کوئی اور نہیں بلکہ بی جے پی کے ہی کارکنوں نے وزیر اعظم نریندرمودی کا قافلہ روکاتھا۔یہ ویڈیو بڑی ہی تیزی کے ساتھ وائرل ہورہاہے مگر اس پر بی جے پی کے کارکنان کسی بھی طرح کا تبصرہ کرنے سے گریزکررہے ہیں۔وہیں ایک اور ویڈیومیں وزیر اعظم نریندرمودی کی ریالی جس مقام پر ہونی تھی وہ بھی ویڈیووائرل ہورہی ہے جس میں بتایاکہ وزیر اعظم کے جلسے کیلئے70 ہزار لوگوں کی کُرسیاں رکھی گئی تھیں،مگر تقریباً700 تا2000 لوگ ہی جلسہ گاہ پہنچے تھے۔اس بھیڑ کی ناکامی کو چھپانے کیلئےوزیر اعظم کو آدھے راستے سے ہی واپس بھیجے جانے کی بات کہی جارہی ہے۔سچائی کچھ بھی ہو وزیر اعظم نریندرمودی کے ساتھ پنجاب میں جو کچھ ہواہے وہ اچھانہیں ماناجارہاہے،کیونکہ ایک وزیر اعظم کے ساتھ جو برتائوہواہے وہ کائونسلرکے ساتھ بھی نہیں ہوتاہے۔واضح ہوکہ وزیر اعظم نریندرمودی کی سیکوریٹی کو لیکر جو لاپرواہی برتی گئی ہے اس پر سوشیل میڈیامیں خوب تبصرےکئے جارہے ہیں ،مگر کچھ لوگوں کاکہناہے کہ ممکن ہے کہ جلسہ گاہ میں ہجوم کی کمی کو دیکھتے ہوئے بی جے پی نے یہ بہانہ بنایاگیاہوگا۔
