معروف اسلامک اسکالرمولانا وحید الدین خان کا کووڈ کے مرض سے انتقال

اسٹیٹ نیوز انٹرنیشنل نیوز نیشنل نیوز

معروف اسلامک اسکالرمولانا وحید الدین خان کا 96 سال کی عمر میں کووڈ کے مرض سے انتقال

مرحوم مولانا وحیدالدیننئی دہلی 22 اپریل (انقلاب نیوز بیورو)
معروف اسلامک اسکالر مولانا مولانا وحید الدین خان اب دنیا میں نہیں رہے، ماہنامہ ’’الرسالہ‘‘ کے ایڈیٹر تھے، اس رسالہ کے ذریعہ انہوں نے اپنی مخصوص فکر کی خوش تشہیر کی اور ان کے خیالات سے بعض اہل علم کو اختلاف بھی رہا، مگر ان کی تعلیمی قابلیت اور روشن خیالی کی ایک دنیا معترف تھی، گزشتہ ہفتہ مولانا کوویڈ 19 سے متاثر ہوئے تھے دوا خانہ میں زیر علاج تھے.مولانا وحید الدین خان، جنہیں اے گریٹ سائنٹیفک سینٹ آف مسلم ورلڈ بھی کہا جاتا ہے، کو بہت سے لوگوں کی طرف سے تنقید کا سامنا بھی ہے۔ ان کے متعلق کہا جاتا ہے کہ اِنہیں ہر جگہ اور ہر چیز میں ہندوستانی مسلمان ظالم نظر آتے ہیں،ہندو مُسلم فسادات ہوں تو وہ مسلمانوں کو موردِ الزام ٹھہراتے ہیں۔ ہندوؤں کے محبوب ہونے کے باعث اکثر حکومتی اور ہندو تنظیموں اور جماعتوں کی جانب سے خُطبات کے لیے مدعو کیے جاتے ہیں، جہاں وہ مسلمانوں پر خوب کیچڑ اُچھالتے ہیں۔ اِن کا مزید کہنا ہے کہ ” ہندوستان کی اسلامی جماعتیں ذرہ برابر اشاعتِ اسلام اور تبلیغ کے لیے کام نہیں کر رہیں۔ اِن کا یہ بھی خیال ہے ” اِدھر سو سالوں میں کوئی ایسی کتاب نہیں لکھی گئی ہے جس سے اسلام کو کوئی فائدہ پہنچ رہا ہو۔ مولانا کے متعلق کہا جاتا ہے کہ اُن کا قلم صرف مولانا مودودیؒ، مولانا حمید الدین فراہیؒ، مولانا اصلاحیؒ ،علامہ اقبالؒ اور علامہ ابو الحسن ندویؒ ( علی میاں ) پر ہی تنقید کرتا ہے۔