کوشامبی:۔مرکزی روڈ ٹرانسپورٹ اورہائی ویز وزیر نتن گڈکری نے جمعرات کوکہاہے کہ رام ملک کی ثقافتی ورثہ کی علامت ہیں اور ہندوستان میں رام راجیہ کا قیام بی جے پی کا ہدف ہے۔گڈکری نے ضلع کی چیل تحصیل کے ساکدھا گاؤں میں منعقدہ ایک پروگرام میں 2,659 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی 164 کلومیٹر لمبی چھ شاہراہوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد اپنے خطاب میں کہاہے کہ رام نہ صرف اترپردیش کے لوگوں کے لیے ہیں۔ بلکہ پورے ملک کی آستھااور ثقافتی ورثے کی علامت ہیں۔ جو بھی کام ہو رہا ہے، سب کچھ رام کے آشیرواد سے ہو رہا ہے۔انہوں نے کہاہے کہ بی جے پی کا مقصدبھارت میں رام راجیہ قائم کرنا ہے۔ مہاتما گاندھی نے کہا تھا کہ رام راجیہ حکمرانی کا مثالی نظام ہے۔ ہمیں ذات پات اور فرقہ پرستی کو ختم کرنا ہے اور ہر بے روزگار کو روزگار دے کر ہندوستان میں رام راجیہ قائم کرنا ہے۔مرکزی وزیر نے کہاہے کہ آپ نے پچھلے پانچ سالوں میں یوگی آدتیہ ناتھ کے دور حکومت میں اتر پردیش میں جو کچھ دیکھا ہے وہ صرف ایک ٹریلر تھا۔ ابھی فلم شروع ہوگی۔ اتر پردیش کو ایک خوشحال اور طاقتور ریاست کے طور پر قائم کرنا۔
