شیموگہ:۔ شیموگہ سٹی کارپوریشن کی جانب سے کسی بھی ترقیاتی کام نہیں رکا ہے۔ دیوکاتی کوپہ میںآشریہ مکانات کی تعمیر بھی تیز مہری سے ہورہی ہے۔ اس بات کی وضاحت میئر سونیتا انپا نے آج نامہ نگاروں کے سامنے کہی ہے۔ انہوں نے واضح طور پر بتایا کہ سیلاب اور کوویڈ کی وجہ سے اسمارٹ سٹی کے کاموں میں تاخیر ہوئی ہے۔ اب تمام کام یکساں طور پر جاری ہونے سے عوام کوتھوڑی پریشانی اٹھانی پڑرہی ہے۔اسمارٹ سٹی کے کاموں کو مکمل کرنے کیلئے جون 2023 تک کا حکومت نے موقع دیا ہے۔ اس دوران تمام کام مکمل ہونے کی امید ہے۔ میئر نے مزید بتایا کہ پہلے ہی درگی گڑی ،مشن کمپاؤنڈ کا کام ختم ہو چکا ہے ۔ لیکن جیل روڈ سمیت دیگر جگہوں پر کام ہو رہا ہے اسکے لئے میئر نےعوام سے تعاون کی اپیل کی ہے ۔کاموں کے دوران دھول ،مٹی ،غبار کاہوناعام ہے اس سے بچنے کیلئے سڑکوں پر پانی بہایا جا رہا ہے۔ کچھ جگہوں پر زیادہ پریشان ہورہی ہوں گیں لیکن کانگریس اسی بات کو لیکر کرناراض ہورہی ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس اسمار ٹ سٹی کاموں سمیت کارپوریشن کے کاموں کے بارے میںعوام کوگمراہ کر رہی ہے۔ کانگریس سیاست کیلئے احتجاج کررہی ہے۔ اسمارٹ سٹی کا کام شہر کیلئے بددعا نہیں بلکہ ایک اعزاز ہے۔مزید بتایا گیا کہ گووند پورہ میں آشریا کمیٹی کے ذریعہ بنائے جارہے جی + 2 مکانات کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اگست تک 1500 گھر تیار ہو جائیں گے۔ گوپی شیٹی کوپہ میں جلد ہی مکان کی تعمیر شروع ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اگر کارپوریشن سے تعلق رکھنے والاکوئی مسئلہ ہوتو براہ کرم مشورہ دیں، ہم اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کریں گے۔ اپوزیشن پارٹی ہونے کا مطلب صرف الزامات لگائیںیہ نہیں ہے۔پریس کانفرنس میں ڈپٹی میئرشنکر گنی، ایس چنبسپا،انیتا روی شنکر، دھیرراج وغیرہ موجودتھے۔
