شیموگہ ہوائی اڈےکو قومی شاعر کویمپوکے نام سے منسوب کیا جا ئیگا : ر ا گھو یند ر ا

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ ہوائی اڈے پرپہلا ہوائی جہاز تجرباتی طورپر اتراگیا
شیموگہ ہوائی اڈے پرپہلا ہوائی جہاز اترچکاہے،آج دوپہر ائیرپورٹ کے بوئنگ ائیرکرافٹ نے ہوائی اڈے پر لینڈ نگ کی ہے،ائیرپورٹ کے بوئنگ7377H1ماڈل کا ائیرکرافٹ دہلی ہوائی اڈے سے روانہ ہوا،دوپہر30.2 بجے یہ جہاز شیموگہ ہوائی اڈے پر اترا۔ہوائی جہازکے اترنے میں کسی بھی طرح کی روکاٹ نہیں ہوئی،ائیرپورٹ پر ہوائی جہاز کی آمد سے آس پاس کے گائوں کے لوگ خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تھے۔واضح ہوکہ شیموگہ ہوائی اڈے کاافتتاح27 فروری کوبھارت کے وزیر اعظم نریندرمودی کرینگےاور اس ہوائی اڈے کا نام کویمپو ائیرپورٹ رکھاجائیگا۔اطلاع کے مطابق کل رات ڈی جی سی اے نے ائیرپورٹ کیلئے منظوری دے دی،جس کے بعد آج انڈین ائیر فور س کا ہوائی جہاز تجرباتی طورپر شیموگہ ہوائی اڈے پر اترا۔
شیموگہ:۔ شیموگا ہوائی اڈے کا نام قومی شاعرکویمپو اور شیموگا ریلوے اسٹیشن کو شیوپانائک کے نام سے منسوب کرنے کیلئے کابینہ میں فیصلہ کیا گیا ہے۔اس بات کی اطلاع رکن پارلیمان بی وائی راگھویندر نے دی ہے۔انہوں نے پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہاکہ اس سے قبل شیموگہ ہوائی اڈے پر سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈ ی یورپا کا نام منسوب کرنے کیلئے بحث جاری تھی اور کابینہ میں بھی شیموگہ ہوائی اڈے کا نام بی ایس یڈی یورپاکے نام سے منسوب کرنے کیلئے فیصلہ بھی کیاگیاتھا،لیکن خود سابق وزیر اعلیٰ یڈی یورپانے نہ صرف اپنا نام رکھنے سے انکار کردیا بلکہ قومی شاعر کویمپو کا نام رکھنے کا مشورہ بھی دیا ،اس تجویز کو تسلیم کرتے ہوئے ریاستی حکومت نے آخر کار کابینہ کی میٹنگ میں قومی شاعر کویمپوکےنام کو حتمی شکل دی اور اس سے مرکزی حکومت کو آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ شیموگہ ریلوے اسٹیشن کا نام شیوپنائک کے نام پر رکھنے کا بھی کابینہ میں فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نےمزید کہاکہ شیموگہ کے دو اہم مراکز کو ان مشہورہستیوں کے نام سے منسوب کرنا خوش آئند بات ہے۔ رکن پارلیمان راگھویندرانے مزید کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی 27 فروری کی صبح 11 بجے شیموگہ ہوائی اڈے کا افتتاح کرنے پہنچیں گے۔ ضلع انتظامیہ اور پارٹی کی جانب سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،وزیراعظم نریندرمودی کی شیموگہ آمد صبح11 بجے ہوگی اور وہ واپس دوپہر ایک بجے روانہ ہوجائینگے،ان اوقات کے درمیان ہی تمام کاموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کا منصوبہ تیارکیاگیاہے۔27 فروری کووزیر اعظم مودی کی شیموگہ آمدکےدوران تقریباً تین لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے۔ 3000 بسیں مختلف مقامات سےجاری کی گئی ہیں،ٹرافک کا نظام بھی بہترطریقے سے انجام دینے کیلئے تیاریاں کی گئی ہیں۔کسانوں سے ہوائی اڈے کیلئے لی گئی زمین کے تعلق سے انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت پہلے ہی اس معاملے پر توجہ مرکوز کر چکی ہے،حکومت کی جانب سے ہائوزنگ بو رڈ کو 35 کروڑ روپے پہلے ہی ادا کیے جا چکے ہیں،بقیہ کی ادائیگی کیلئے ضلع انتظامیہ سے تبادلہ خیال کیاگیاہے،کسانوں کو اس تعلق سے فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔مزید انہوں نے عام لوگوں کیلئےخصوصی اطلاع دیتے ہوئے کہاکہ27 فروری کو شیموگہ ہوائی اڈے کے افتتاح پرصبح 10 بجے سے پہلے ہی ایئرپورٹ پر منعقدہ پروگرام میں شامل ہو جائیں،بعدمیں آنےوالوں کو پروگرام میں شرکت کا موقع نہیں دیاجائیگا۔